ETV Bharat / state

Tripura Ration Card تریپورہ میں راشن کارڈ کو اسمارٹ کارڈ میں تبدیل کرنے کا منصوبہ

author img

By

Published : Mar 30, 2023, 4:26 PM IST

تریپورہ میں 2018 میں پہلی بار بائیو میٹرک پر مبنی پبلک ڈسٹری بیوشن سسٹم کی تقسیم کو متعارف کرایا گیا اور اب ڈیجیٹل موڈ میں تبدیل کرنے کے لیے کاغذ والے راشن کارڈ کو اسمارٹ کارڈ میں تبدیل کرنے کا منصوبہ ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat

اگرتلہ: تریپورہ کے صارفین کے امور کے وزیر سشانت چودھری نے جمعرات کو کہا کہ ریاستی حکومت نے پبلک ڈسٹری بیوشن سسٹم (پی ڈی ایس) کو ڈیجیٹل موڈ میں تبدیل کرنے کے لیے کاغذ سے بنے راشن کارڈ کو اسمارٹ کارڈ سے بدلنے کا منصوبہ شروع کیا ہے تاکہ نظام میں مزید شفافیت لائی جاسکے۔تریپورہ نے 2018 میں پہلی بار بائیو میٹرک پر مبنی پی ڈی ایس کی تقسیم کو متعارف کرایا ہے۔ ڈیجیٹائزیشن کے دوران تقریباً 2.81 افراد کے پاس 62173 فرضی راشن کارڈ ملے۔ چودھری نے کہا کہ ریاستی حکومت نے نظام کو تجارتی اعتبار سے قابل عمل بنانے کے لئے کاغذ سے بنے راشن کارڈ کی جگہ 9.59 لاکھ اسمارٹ کارڈ تقسیم کرنے، 765 ’ماڈل‘ راشن کی دوکانوں کو بدلنے اور محکمہ کے تحت شہری سپلائی اور کنزیومر افیئرز کے کارپوریشن قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے علاوہ راشن ڈیلروں اور ان کے خاندان کے افراد کو ہیلتھ انشورنس کے دائرے میں لایا جائے گا۔

چودھری نے کہا کہ بزرگ شہریوں کے گھر تک راشن پہنچانے کے لیے مترا کو بھی متعارف کرایا جائے گا۔ حکومت چاول، چینی، مسور کی دال، آٹا اور مٹی کے تیل سمیت فہرست شدہ اشیاء کے علاوہ مناسب قیمت کی دوکانوں کے ذریعہ رعایتی نرخوں پرسرسوں کا تیل دستیاب کرانے پر غور کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے باجرے کو فروغ دینے پر بہت زیادہ توجہ مرکوز کی ہے، اس لیے محکمہ پی ڈی ایس میں باجرے کو دستیاب کرانے پر بھی غور کرے گا۔ محکمہ ہر ایک مناسب قیمت کی دکان کو نئی شکل دینے کے لیے 10-10 ہزار روپے کی امداد بھی فراہم کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: Free Ration For NFSA Beneficiaries این ایف ایس اے میں شفافیت لانے کی عوام سے اپیل

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.