ETV Bharat / state

Tripura Police Advice To Act According To ECI تریپورہ میں پولیس اہلکاروں کو ای سی آئی کی ہدایات پر عمل کرنے کا حکم - اپوزیشن نے تریپورہ پولیس

تریپورہ میں تین خصوصی مبصرین کی آمد کے ساتھ ہی پولیس ہیڈ کوارٹر نے بدھ کو تمام سب ڈویژنل پولیس افسران (ایس ڈی پی اوز) اور اسٹیشن ہاؤس افسران(ایس ایچ اوز) کو الیکشن کمیشن (ای سی آئی) کی ہدایات پر اور پرامن پولنگ عمل کرنے اور یقینی بنانے کا حکم دیا۔ Tripura Police Advice To Act According To ECI

تریپورہ میں پولیس اہلکاروں کو ای سی آئی کی ہدایات پر عمل کرنے کا حکم

author img

By

Published : Jan 25, 2023, 7:44 PM IST

اگرتلہ: اپوزیشن کی جانب سے تریپورہ پولیس پر شکایات کے انبار لگادیا ہ اور کہاکہ وہ گزشتہ پانچ سالوں سے حکمران بھارتیہ جنتا پارٹی کے حق میں جانبدارانہ کردار ادا کر رہی ہے، جس کے بعد پولیس پر ای سی آئی کی سخت ہدایات پر عمل کرنے کا دباؤ ہے اور بی جے پی کارکنوں کے خلاف اپوزیشن جماعتوں کی شکایات پر جلد از جلد کارروائی کرنے کےلیے کہا گیا۔ الیکشن کمیشن نے 18 جنوری کو ریاستی وزیر اطلاعات سوشانت چودھری کی قیادت میں بی جے پی کے کارکنوں کی طرف سے سیکورٹی فورسز کی موجودگی میں کانگریس کے 32 کارکنوں پر حملہ کرنے کے بعد جیرانیہ کے ایس ڈی پی او اور جیرانیہ اور رانی بازار تھانوں کے ایس ایچ اوز کو معطل کر دیا تھا، لیکن اس کے باوجود پولیس نے کوئی کارروائی نہیں کی۔

حکام نے بتایا کہ پولیس کے کام کاج اور تشدد کی شکایات کا جائزہ لیا گیا۔ دریں اثنا، خصوصی پولیس مشاہد (مدھیہ پردیش کے رٹائرڈ ڈی جی پی) وویک جوہری نے اس مہم پر ناراضگی کا اظہار کیا اور پولیس کو سیاسی جماعتوں کے دباؤ سے بالاتر ہو کر 'غیر جانبداری سے کام کرنے کی ہدایت کی۔ اس ہدایت کے فوراً بعد آئی جی پی (لا اینڈ آرڈر) نے ایک حکم نامہ جاری کرتے ہوئے متنبہ کیا کہ اگر غیر قانونی موٹر سائیکل ریلی کو نہ روکا گیا تو علاقے کے او سی اور ایس ڈی پی او کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ تمام اضلاع کے ایس ڈی پی اوز اور تھانہ انچارجز کو بھی حکم دیا گیا ہے کہ وہ بغیر ضروری اجازت کے کسی بھی موٹر سائیکل ریلی کے انعقاد کی اجازت نہ دیں۔

پولیس افسران کو ریاست میں انتخابات کے پرامن انعقاد کو یقینی بنانے پر زور دیا گیا اور انہیں اس دوران تشدد یا مجرمانہ کوششوں سے سمجھوتہ نہ کرنے کی بھی ہدایت کی گئی۔ تاہم پولیس حرکت میں آگئی اور اب تک پانچ دنوں میں مجرمانہ سرگرمیوں کے سلسلے میں 132 سے زائد افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ پولیس نے منگل کی رات ہوائی اڈے کے قریب اوشا بازار علاقے سے شہر کے باموٹیا اسمبلی حلقہ کے بی جے پی لیڈر کو گرفتار کیا اور اس کے قبضے سے دو میگزین اور 46 راؤنڈ (7.62 ایم ایم) کارتوس کے ساتھ ایک پستول برآمد کیا۔ ادھر کھوئی کے ایک اور نوجوان کو امر پور سے سفر کرتے ہوئے بھاری رقم کے ساتھ گرفتار کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:Tripura Official Suspended تریپورہ میں وزیراعظم مودی کی تصویر کی بے حرمتی، سینئر افسر معطل

سی ای او کرن گٹی نے کہا کہ تریپورہ میں سنٹرل آرمڈ پولیس فورسز (سی اے پی ایف) کی تقریباً دو سو کمپنیاں پہلے سے ہی تعینات ہیں اور آسام رائفلز، بارڈر سیکورٹی فورس، سنٹرل ریزرو پولیس فورس اور سنٹرل انڈسٹریل سیکورٹی فورس کے کےساتھ اگلے ہفتے ہونے والے انتخابات بشمول سی اے پی ایف کی تعیناتی میں پرامن رہنے کی امید ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.