مغربی بنگال کے ضلع شمالی24 پرگنہ کے بنگاؤں میونسپلٹی پر حکمراں جماعت ترنمول کانگریس قبضہ برقرار رکھنے میں کامیاب رہی ہے۔
بی جے پی میں شامل ہونے والے تین کونسلروں نے دوبارہ ترنمول کانگریس میں واپس ہوگئے ہیں اس کی وجہ سے 22رکنی میونسپلٹی میں ترنمول کانگریس کواکثریت حاصل ہوگئی ہے۔
ریاستی وزیر شہری ترقیات اور کلکتہ کارپوریشن کے میئر فرہاد حکیم کی موجودگی میں بی جے پی میں جانے والے تین کونسلروں نے آج دوبارہ ترنمول کانگریس میں واپس آگئے ہیں۔
ایک مہینے یہ قبل یہ کونسلر بی جے پی کے لیڈر مکل رائے کے ساتھ دہلی جاکر بی جے پی میں شمولیت اختیار کی تھی۔بن گاؤ ں میونسپلٹی کے وارڈ نمبر 1کے کونسلر ابھیجیت کاپوریا، وارڈ نمبر 2کونسلر دلیپ مجمدار اور وارڈ نمبر 4کونسلر کارتک منڈل نے آج واپسی کی ہے۔
ریاستی وزیر اور شمالی24 پرگنہ ترنمول کانگریس کیے صدر جیوتری پریہ ملک نے کہا کہ مزید کئی کونسلر س گھرواپس آنے کو تیار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مگر پارٹی کو نقصان پہنچانے والے میر جعفر کو پارٹی کیلئے کوئی جگہ نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ کئی کونسلروں کو یہ احساس ہوچکا ہے کہ وہ غلط پارٹی میں چلے گئے ہیں۔اس لیے وہ واپس آنے کی تیاری کررہے ہیں۔خیال رہے کہ بن گاؤں میونسپلٹی کا معاملے عدالت میں زیر غور ہے۔