بدھان نگر میونسپل کارپوریشن کے میئر شبھاشاچی دتہ کے باغیانہ تیور کے بعد پارٹی نے اب سخت قدم اٹھانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ جلد ہی میئر کے عہدے سے برطرف کرنے کیلئے پارٹی کارپوریشن میں عدم اعتماد کی تحریک لانے کی تیاری کررہی ہے۔
ڈپٹی میئر تاپش چٹرجی نے کہا کہ میئر شبھاشاچی دتہ کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کی کارروائی شروع کردی کی ہے۔ریاستی وزیر اور کولکاتا کارپوریشن کے میئر فرہاد حکیم بدھان نگر میونسپل کارپوریشن کے کاؤنسلروں کے ساتھ رابطے میں ہیں۔
پارٹی نے شبھاشاجی دتہ کو پارٹی سخت پیغام دیدیا تھا۔گزشتہ ورز اتوار کو فرہاد حکیم نے بدھان نگر میونسپل کارپوریشن کے کونسلروں کے ساتھ میٹنگ کی تھی۔اس کے ساتھ ہی شبھاشاچی دتہ کو ہٹانے کی تیاری شروع ہوگئی تھی۔
فرہادحکیم نے شبھاشاجی دتہ کے حلاف سخت ریمارکس دیتے ہوئے انہیں بے ایمان اورمیر جعفر قرار دیا تھا۔فرہاد حکیم نے کہا تھا کہ سبیاجی دتہ کی پارٹی مخالف حرکتوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔
ڈپٹی میئر نے کہا کہ پارٹی ان کے استعفیً کا انتظار کررہی ہے۔کیوں کہ پارٹی کو اب ان پر بھروسہ نہیں ہے۔فرہاد حکیم سے میں نے ملاقات کی ہے اور اس کے ساتھ ہی اگر وہ استعفیٰ نہیں دیتے ہیں تو ان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لائی جائے گی۔
شبھاشاجی دتہ نے اب تک اس پر کوئی رد عمل نہیں دیا ہے تاہم انہیں یقین ہے کہ اگر ووٹنگ خفیہ طور پر ہوئی تو ان کے خلاف یہ تحریک ناکام ہوجائے گی۔