ETV Bharat / state

Trinamool Congress Leader's Bail Plea Rejected: ترنمول رہنما انورالحق حسین کی ضمانت نامنظور - Rampurhat Incident

رامپور ہاٹ عدالت نے باگٹوی گاؤں میں نو لوگوں کو زندہ جلانے کے معاملے میں ملوث ہونے کے شبہ میں گرفتار ترنمول کانگریس کے رہنما انورالحق حسین کی ضمانت نا منظور کرتے ہوئے چار مئی تک عدالتی تحویل میں بھیجنے کا حکم دیا۔ Trinamool Congress leader's bail plea rejected

ترنمول کانگریس کے رہنما انورالحق حسین کی ضمانت نامنظور

author img

By

Published : Apr 21, 2022, 10:47 PM IST

کولکاتا: مغربی بنگال کے رامپور ہاٹ تھانہ کے باگٹوی گاؤں گزشتہ دنوں ہوئے آتشزدگی کے معاملے میں دو بچوں سمیت نو لوگوں کو زندہ جلانے کے واقعے میں سی بی آئی کی تفتیش جاری ہے، اسی معاملے میں ملوث ہونے کے شبہ میں گرفتار ترنمول کانگریس کے رہنما انورالحق حسین کی ضمانت کو آج رامپور ہاٹ عدالت نے نامنظور کرتے ہوئے چار مئی تک عدالتی تحویل میں بھیجنے کا حکم دیا ہے۔ Trinamool Congress leader's bail plea rejected

عدالت میں پیشی ہونے سے پہلے ترنمول کانگریس کے رہنما انورالحق حسین نے محی لال شیخ کے جیل میں تمام سہولیات پانے کے الزام کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ جیل میں بڑی مشکل سے دن گزر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ محی لال شیخ کی باتوں کا بھروسہ نہیں کیا جا سکتا ہے کیونکہ وہ خود کئی معاملے میں ملوث ہیں وہ دوسروں پر بے بنیاد الزام لگا رہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ سی بی آئی کی جانچ جاری ہے. تفتیش مکمل ہونے تک دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا.

مزید پڑھیں:

واضح رہے کہ 25 فروری کی رات باگٹوی گاؤں میں نامعلوم شرپسندوں نے یکے بعد دیگرے آٹھ سے دس گھروں میں آگ لگا دی تھی جس میں دو بچوں سمیت نو لوگوں کی موت ہو گئی تھی۔ وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے معاملے کی جانچ کے لئے ایس آئی ٹی کی ٹیم تشکیل دی تھی لیکن کلکتہ ہائی کورٹ نے معاملے کی جانچ سی بی آئی کے حوالے کرنے کا حکم دیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.