کولکاتا:مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے ممبران نے کہا کہ مرکز کا رویہ ناانصافی اور تعصب پر مشتمل ہے۔بنگال کے حقوق نہیں ادا کئے جارہے ہیں ۔بنگال کی معاشی ناکہ بندی کی گئی ہے۔ احتجاجی پروگرام دو گھنٹے تک جاری رہے گا۔
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ بدھ کو کولکاتا آ رہے ہیں۔ وہ دھرمتلہ میں بنگال بی جے پی کی ریلی میں شرکت کریں گی۔ شاہ کی ریلی سے ایک دن پہلے ترنمول کانگریس نے مرکزی حکومت کے خلاف احتجاج درج کرانے کیلئے اسمبلی کااستعمال کیا ہے ۔منگل کواسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شبھندو ادھیکاری کو معطل کر دیا گیا۔ ان پر اسپیکر کی توہین کا الزام لگایا گیا ہے۔ سبھندو ادھیکاری پورے سرمائی اجلاس کیلئے معطل کردیا گیا ہے۔ اس صورتحال میں مانا جا رہا ہے کہ ترنمول کا احتجاج بی جے پی کو دباؤ میں رکھنے کے لیے ہے۔
یہ بھی پڑھیں:بی جے پی نے مغربی بنگال اسمبلی میں سرمائی اجلاس کا واک آوٹ کیا
اسمبلی اجلاس میں یوم دستور پر بحث کے بعد ترنمول سہ پہر تین بجے کے قریب امبیڈکر کے مجسمے کے نیچے جمع ہوئے۔ اس کی قیادت فرہاد حکیم نے کی۔ ترنمول کانگریس کے ممبران اسمبلی مرکز کی جانب سے 100 دن کے کام کی رقم، ہاؤسنگ اسکیم کی رقم سے محروم کرنے کے خلاف کئی نعرے لگائے۔ ترنمول کانگریس کا یہ دھرنا شام 5 بجے تک جاری رہا۔
یواین آئی