ETV Bharat / state

Trinamool Congress آسام میں ممتا ماڈل کی نقالی کی گئی ہے:ترنمول کانگریس

ترنمول کانگریس نے آسام حکومت کےذریعہ 6,953پوجا پنڈالوں کومالی گرانٹ دینے کے کے فیصلے پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ بنگال میں جب ہم گرانٹ دیتے ہیں تو بی جے پی اس کی تنقید کرتی ہے اور اب آسام حکومت نے ہماری نقل کرتے ہوئے درگا پوجا کمیٹیوں کو مالی گرانٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ترنمول کانگریس نے کہا کہاس سے واضح ہوگیا ہے کہ ممتا ماڈل مقبول ہے اور ہرایک اس کی نقل کررہا ہے۔

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 18, 2023, 5:54 PM IST

آسام میں ممتا ماڈل کی نقالی کی گئی ہے:ترنمول کانگریس

کولکاتا:آسام کے ہیمانت بسوا شرما کی حکومت نے بی جے پی کے زیر اقتدار آسام میں درگا پوجا کمیٹیوں کو مالی گرانٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق آسام کے وزیر اعلیٰ نے منگل کو کابینہ کی میٹنگ کے بعد یہ فیصلہ لیا ہے کہ اس ریاست میں 6,953پوجا کمیٹیوں کو 10,ہزار روپے دیے جائیں گے۔

آسام کے وزیر سیاحت جینت بروا نے درگا پوجا کے دوران سرکاری عطیہ کے بارے میں کہاکہ وزیر اعلیٰ نے کابینہ کی منظوری سے 10،ہزار روپے کا عطیہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ کابینہ کی میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ ریاست کے وزراء 25 دسمبر سے 10 جنوری تک پانچ دن اور پانچ راتیں ایک مخصوص گاؤں میں رہیں گے۔ اس کے بعد 400 نئےا سکولوں کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا۔ حکومت نے اسکول کی پرانی عمارتوں کی تزئین و آرائش کے لیے 7 کروڑ روپے مختص کیے ہیں۔ اس کے علاوہ سرکاری منصوبے بھی سامنے آرہے ہیں۔

2011 میں بنگال میں اقتدار میں آنے کے ایک سال بعد، وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کلبوں کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے کے لیے مالی امداد کا اعلان کیا۔ منتخب کلبوں کو پہلے سال میں 2 لاکھ روپے اور اگلے 3 سالوں کے لیے 1 لاکھ روپے، مجموعی طور پر 5 لاکھ روپے دینے کا فیصلہ کیا گیا ۔ تاہم،2020 کے بعد سے اسکیم کے لیے فنڈز کی تقسیم روک دی گئی۔ حال ہی میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ گرانٹ مزید نہیں دی جائے گی۔تاہم درگا پوجا کمیٹیوں کو مالی گرانٹ کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔بلکہ سال بہ سال اس میں اضافہ ہوگیا ہے۔ممتا بنرجی کی حکومت نے پہلے دس ہزار دینے کافیصلہ کیا اور اب 60ہزار روپے دئیے گئے ہیں ۔

ہائی کورٹ نے گرانٹ کے اس فیصلے پر بھی تنقید کی تھی۔ اس تناظر میں عطیہ دینے کے آسام حکومت کے فیصلے کے بارے میں ریاستی بی جے پی صدر سکانت مجمدار نے کہاکہ میں نے جو سنا ہےکہ آسام میں کابینہ کے فیصلے پر درگا پوجا کے دوران مالی عطیہ دیا جا رہا ہے۔ بنگال میں منمانی طریقے سےتعاون دیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Ronaldinho Meet CM Mamata برازیل کے سابق اسٹار فٹبالر رونالڈینو کی وزیراعلیٰ ممتابنرجی سے ملاقات

دوسری طرف ترنمول کانگریس نے ہیمانتا حکومت کے عطیہ کے فیصلے پر تنقید کی ہے۔ ریاستی سکریٹری اور ترجمان کنال گھوش نے کہا کہ بی جے پی کو ممتا بنرجی سے معافی مانگنی چاہیے۔ وہ بنگال کے تمام منصوبوں کی نقل کرتے ہیں۔ ایک بار پھر ممتا ماڈل کی نقل ہوئی ہے۔ اس لیے بی جے پی کو ممتا کی تنقید کے لیے معافی مانگنی چاہیے۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.