مالدہ ضلع کے انگریز بازار تھانہ علاقے میں ترنمول کانگریس کے کوآرڈینیٹر کے ہاتھوں اسکول ٹیچر زخمی ہونے کا واقعہ پیش آنے کے بعد کشیدگی پھیل گئی.
مغربی بنگال کے مالدہ ضلع کے انگریز بازار تھانہ کے تحت تین نمبر وارڈ میں ترنمول کانگریس کے سابق کونسلر اور موجودہ کوآرڈینیٹر پریتوش چودھری پر ایک اسکول ٹیچر کی پٹائی کرنے کا الزام عائد کیا گیا.
ذرائع کے مطابق حبیب پور ہائی اسکول کے ٹیچر سدیپ پاترا اپنے کسی رشتہ دار سے ملاقات کرنے کے لئے انگریز بازار کے وارڈ نمبر تین میں آئے ہوئے تھے. اسی دن ترنمول کانگریس کے کوآرڈینیٹر کے گھر سامنے سے سائیکل چوری ہوجاتی ہے. سابق کونسلر اور کوآرڈینیٹر پریتوش چودھری اسکول ٹیچر کو سائیکل چور سمجھ کر زبردست پٹائی کردیتے ہیں.
ترنمول کانگریس کے رہنما کی پٹائی سے اسکول ٹیچر شدید طور پر زخمی ہوگئے. انہیں مالدہ ضلع ہسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں وہ زیر علاج ہیں. اس واقعے کے بعد ٹیچر سدیپ پاترا کے رشتہ داروں نے ترنمول کانگریس کے رہنما کے خلاف مقامی تھانے میں شکایت درج کرائی.
پولیس نے شکایت موصول ہونے کے بعد تفتیش شروع کی. قصوروار سیاسی رہنما کو پوچھ گچھ کے لئے تھانے طلب کیا گیا ہے. پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے دوران جو معلومات حاصل ہوئی ہیں اس سے پتہ چلتا ہے کہ انجانے میں یہ واقعہ پیش آیا ہے. اس کے باوجود پورے معاملے کی تفتیش کی جارہی ہے.
یہ بھی پڑھیں:دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد کشمیر کے حالات نہیں بدلے: راوت
- Kandhar Suicide Attack: مساجد میں خود کش بم دھماکہ کرنا یہ کیسا اسلام ہے؟
- گورنری کے میرے دور میں عسکریت پسند سری نگر میں داخل نہیں ہوسکے تھے: ستیہ پال ملِک
دوسری طرف ترنمول کانگریس کے سابق کونسلر اور موجودہ کوآرڈینیٹر ہریتوش چودھری اپنی غلطی پر معافی مانگ لی. ان کا کہنا ہے کہ سائیکل چور کے شبہ میں اسکول ٹیچر پر حملہ کردیا. اس کے لئے وہ اسکول ٹیچر اور ان کے رشتہ داروں سے معافی مانگتے ہیں.