ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے ضمنی انتخابات میں ملی شاندار جیت کے بعد نومنتخب ارکان اسمبلی کو مبارکباد دیتے ہوئے بنگال کے لوگوں کا شکریہ ادا کیا ہے.
ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے چاروں سیٹوں پر شاندار جیت ملنے پر کامیاب امیدواروں کو مبارکباد دیتے ہوئے ٹوئٹ کیا.
- یہ بھی پڑھیں:'تریپورہ انتظامیہ ملزمین کا ساتھ دے رہی ہے'
- ترنمول کا نگریس کا چاروں سیٹوں پر قبضہ، بی جے پی کا صفایا
- تری پورہ تشدد: فیکٹ فائنڈنگ ٹیم کے ارکان کو یو اے پی کے تحت نوٹس
- حکومت ہند وشو ہندو پریشد پر فورا پابندی عائد کرے: الحاج سعید نوری
رکن پارلیمان اور ترجمان ڈریک او برائن نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ چار میں چار جیت یہ کوئی عام بات نہیں ہے. عوام کا فیصلہ بی جے پی کو آئینہ دکھانے کے لئے کافی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان ہی کامیابیوں سے 2024 میں دہلی جانے کی راہ ہموار ہوگی. بی جے پی ممتا بنرجی اور ان کی پارٹی کو روک نہیں سکتی ہے.
واضح رہے کہ مغربی بنگال کے چاروں اسمبلی حلقوں میں ہوئے ضمنی انتخابات میں ترنمول کانگریس نے شاندار جیت درج کرتے ہوئے بی جے پی کا صفایا کردیا.