ETV Bharat / state

راجیہ سبھا میں ترنمول کا ہنگامہ - راجیہ سبھا

ترنمول کانگریس اور کانگریس کے ارکان نے آج راجیہ سبھا میں کرناٹک میں سیاسی واقعات اور پبلک سیکٹر کی کمپنیوں میں سرمایہ کشی کے ایشوز پر ہنگامہ کیا جس کی وجہ سے ایوان کی کارروائی بارہ بجے تک ملتوی کرنی پڑی۔

راجیہ سبھا میں ترنمول کا ہنگامہ
author img

By

Published : Jul 9, 2019, 1:12 PM IST

چیئرمین ایم ونکیا نائیڈو نے قانون سازی کےدستاویزات ایوان میں ركھوانے کے بعد جیسے ہی وقفہ صفر کی کارروائی شروع کی تو ترنمول کانگریس کی ڈولا سین اور کانگریس کے بی کے ہری پرساد نے اپنے ملتوی تحریک التوا کے نوٹسوںکا ذکر کرنا چاہا۔

چیئرمین نے کہا کہ انہیں مذکورہ ارکان کے تحریک التوا کے نوٹس ملے ہیں اور انہوں نے کرناٹک سے متعلق تجویز کو قبول نہیں کیا ہے لیکن رکن چاہیں تو وقفہ صفر میں اپنی بات رکھ سکتے ہیں۔

ترنمول کانگریس کے نوٹس پر انہوں نے کہا کہ یہ مسئلہ گزشتہ 21 جون کو ایوان میں اٹھایا جا چکا ہے اور اسے دوبارہ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

اس پر کانگریس اور ترنمول کانگریس کے رکن اپنی نشستوں سے اٹھ کر احتجاج کرتے ہوئے چیئر کی طرف لپکے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.