پرولیا: مغربی بنگال کے ضلع پرولیا میں ایودھیا کی پہاڑیوں نے ریاست کے سیاحتی نقشے میں ایک خاص شناخت بنائی ہے۔ پرولیا کا سیاحتی کاروبار پہاڑی علاقے کے آس پاس پروان چڑھا ہے۔ مقامی باشندوں نے الزام لگایا ہے کہ اوجودھیا کی ان پہاڑیوں میں قبائلیوں کو دن بہ دن بنیادی سہولیات سے محروم کیا جا رہا ہے۔ برسوں سے بنیادی سہولیات سے محروم قبائلیوں نے اپنے مطالبات منوانے کے لئے ریاست میں ہونے والے پنچایت انتخابات 2023 کے بائیکاٹ کی دھمکی دی ہے۔ انہوں نے دیواروں پر لکھ کر اپنے مطالبات کو حکومت تک پہنچانے کی کوشش کی ہے ۔
گاؤں والوں کا دعویٰ ہے کہ اس پہاڑی سیاحتی مقامات میں گزشتہ چند برسوں سے کوئی ترقیاتی کام نہیں ہوئے ہیں ۔حکومت کی جانب سے کوئی کسی ترقیاتی منصوبوں کا بھی اعلان نہیں کیا ہے ۔گاؤں والوں نے اس کے پش نظر دیواروں پر ووٹ بائیکاٹ کرنے کے سلسلے میں لکھ کر حکومت کو اپنے مطالبات سے آگاہ کیا ہے۔ آدی واسیوں کے پنچایت انتخابات بائیکاٹ کرنے کی دھمکی کے بعد سے ہی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس بے چین ہے۔ناراض قبائلیوں کو منوانے کے لئے تمام تر کوششیں تیز کر دی ہے ۔لیکن حکومت کی کوشش کا کوئی اثر قبائیلیوں پر پڑتا دیکھائی دے رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Adhir Choudhary Slam Mamata ساگردیگھی کا نتیجہ ترنمول کانگریس کے زوال کی ضمانت
واضح رہے کہ پرولیا کے باگھمنڈی بلاک میں مقامی باشندوں دیواروں پر پنچایت انتخابات کو بائیکاٹ کرنے کی اطلاع ضلع انتظامیہ تک پہنچانے کی کوشش کی۔ان کا کہنا ہے کہ پہلے بنیادی سہولیات فراہم کی جائے اس کے بعد ووٹ کی بات کریں۔