ETV Bharat / state

شمالی بنگال کی قبائیلی رہنما سمیت تین لوگ ترنمول کانگریس میں شامل

شمالی بنگال کے دارجلنگ سے تعلق رکھنے والی معروف قبائیلی رہنما جیوتی ترکے، شمالی بنگال سے ہی تعلق رکھنے والے ٹریڈ یونین لیڈر آلوک چکرورتی، کاروباری اور سابق کانگریسی رہنما کے صاحبزادے مانب جیسوال نے ترنمول کانگریس کے جنرل سیکریٹری پارتھو چٹرجی کے ہاتھوں پارٹی میں رکنیت اختیار کر لی۔

شمالی بنگال کی قبائیلی رہنما سمیت تین ترنمول کانگریس میں شامل

author img

By

Published : Feb 2, 2021, 9:19 PM IST

مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات کے مد نظر سیاست تیز ہوتی جا رہی ہے۔ ایک پارٹی سے دوسری پارٹی میں جانے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ اسی اثناء میں آج شمالی بنگال کی تین اہم شخصیات نے ترنمول کانگریس میں شمولیت اختیار کر لی۔

بتایا جا رہا ہے کہ شمالی بنگال پر اس بار ترنمول کانگریس کی خاص توجہ ہے کیوں کہ سنہ 2019 کے لوک سبھا الیکشن میں ترنمول کانگریس کو سب سے زیادہ نقصان یہیں سے ہوا تھا۔ شمالی بنگال کے دارجلنگ سے تعلق رکھنے والی معروف قبائیلی رہنما جیوتی ترکے، شمالی بنگال سے ہی تعلق رکھنے والے ٹریڈ یونین لیڈر آلوک چکرورتی اور مانب جیسوال جو ایک تاجر ہیں اور سابق کانگریسی رہنما کے صاحبزادے ہیں، نے ترنمول کانگریس کے جنرل سیکریٹری پارتھو چٹرجی کے ہاتھوں ترنمول کانگریس کا پرچم تھام کر پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔

جیوتی ترکے سلی گوڑی محکمہ پریشد کی سبھادی پتی بھی رہ چکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ ممتا بنرجی کی سربراہی میں اپنی کمیونٹی کے لئے کچھ کرنا چاہتی ہیں۔

چائے بگان مزدوروں کے حقوق کے لئے کام کرنے والے یونین لیڈر آلوک چکرورتی نے کہا کہ 'میری ایک بار پھر سے ترنمول کانگریس میں واپسی ہوئی ہے، جو لوگ ترنمول کانگریس چھوڑ کر جا رہے ہیں وہ پھر واپس آئیں گے۔

وہیں مانب جیسوال نے کہا کہ وہ اپنی ریاست کے لوگوں کے لئے کام کرنا چاہتے ہیں، اسی لئے ترنمول کانگریس میں شامل ہوئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.