تہواروں کا موسم ابھی ختم بھی نہیں ہوا ہے کہ ریاستی انتظامیہ کے اعلی افسران کے بڑے پیمانے پر تبادلے کی اطلاع ہے۔
مغربی بنگال میں تہواروں کے سیزن کے درمیان اعلی افسران کے تبادلوں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔
ریاستی سکرٹریٹ نبنو سے موصولہ اطلاع کے مطابق بڑے پیمانے پر ریاست کے اعلی افسران کے تبادلے کئے گئے ہیں. آئندہ بھی یہ سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق ڈبلو بی آئی سی ڈی کے سربراہ آئی اے ایس آفیسر سمیت گپتا کو شمالی 24پرگنہ ضلع کے مجسٹریٹ مقرر کیا گیا ہے. جبکہ چیتالی مکھرجی کو ڈائریکٹوریٹ سکریٹریٹ ہوم بنایا گیا۔
ایگریکلچر مارکیٹنگ کارپوریشن کے سربراہ سشانک سیٹھ کو دارجلنگ کی باگ ڈور سونپی گئی ہے جبکہ دارجلنگ کے مجسٹریٹ کو ایس پنا بلام کو ایل اینڈ ایل آر مقرر کیا گیا ہے۔
جلپائی گوڑی کے مجسٹریٹ ابھیشک تیوار کو جوائنٹ سکریٹری کے عہدے پر فائز کیا گیا ہے. ممتاباسو کو ان کی جگہ جلپائی گوڑی ضلع محسٹریٹ مقرر کیا گیا ہے۔
دوسری طرف مشرقی بردوان کے وجے بھارتی کو بیربھوم تبادلہ کیا گیا ہے انعام الحق کو بردوان ضلع کی باگ ڈور سوبپی گئی ہے۔
پارتھو گھوش کو ندیا کے مجسٹریٹ مقرر کیا گیا ہے جبکہ اے گوئل کو مشرقی مدنی پور تبادلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق آنے والے دنوں میں مزید اعلی افسران کو تبادلہ کیا جا سکتاہے۔ نبنو نے ان تبادلے کو روٹین ٹرانسفر قرار دیا ہے۔