کولکاتا: ریاست اوڈیشہ کے بالاسور میں ہونے والے ہولناک ٹرین حادثے کے زخم ابھی بھرے نہیں ہیں کہ مغربی بنگال میں ایک اور ٹرین حادثے کی خبر سامنے آئی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ اتوار کی صبح تقریباً چار بجے مغربی بنگال کے بنکورہ میں ایک ٹرین حادثہ پیش آیا۔ یہ حادثہ یہاں بنکورہ میں دو مال بردار ٹرینوں کے ٹکرانے کی وجہ سے پیش آیا۔ تصادم اتنا زوردار تھا کہ مال گاڑی کی 12 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔
-
#WATCH | West Bengal: Two goods trains collided at Onda railway station in Bankura. Rail operation on Kharagpur–Bankura–Adra line has been halted. More details awaited. pic.twitter.com/T4sL5rn7Rp
— ANI (@ANI) June 25, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">#WATCH | West Bengal: Two goods trains collided at Onda railway station in Bankura. Rail operation on Kharagpur–Bankura–Adra line has been halted. More details awaited. pic.twitter.com/T4sL5rn7Rp
— ANI (@ANI) June 25, 2023#WATCH | West Bengal: Two goods trains collided at Onda railway station in Bankura. Rail operation on Kharagpur–Bankura–Adra line has been halted. More details awaited. pic.twitter.com/T4sL5rn7Rp
— ANI (@ANI) June 25, 2023
ذرائع سے اطلاع ملی ہے کہ ایک مال بردار ٹرین اوندا اسٹیشن سے گزر رہی تھی کہ پیچھے سے دوسری مال گاڑی نے اسے ٹکر مار دی۔ اس حادثے میں مال گاڑی کے تقریباً 12 ڈبے پٹری سے اتر گئے۔ اس حادثہ میں مال بردار ٹرین ڈرائیور کو شدید چوٹیں آئی ہیں۔ تصادم کی آواز سن کر آس پاس کے لوگ موقع پر جمع ہو گئے۔ اطلاع ملی ہے کہ اس ٹرین حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔
ریلوے حکام سے موصولہ اطلاعات کے مطابق دونوں مال گاڑیاں خالی تھیں تاہم ابھی تک حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے۔ ریلوے حکام معاملے کی تحقیقات کے لیے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ہیں اور واقعے کی باریک بینی سے تحقیقات کر رہے ہیں۔ ریلوے ذرائع کے مطابق اس حادثے کے بعد آڈرا ڈویژن کی کئی ٹرینیں متاثر ہوئی ہیں۔ ریلوے حکام جلد از جلد اپ لائن کو کھولنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں: Odisha Train Accident اوڈیشہ ٹرین حادثہ، بالاسور سے 293 مسافروں کو چنئی لایا گیا
واضح رہے کہ اڈیشہ کے بالاسور میں 2 جون کی شام 7 بجے کورومنڈیل ایکسپریس ایک کھڑی مال گاڑی سے ٹکرا گئی اور اس کے کئی ڈبے پٹری سے اتر گئے۔ اس المناک ٹرین حادثے میں 289 افراد ہلاک ہوئے تھے جبکہ ایک ہزار سے زائد افراد زخمی ہوئے۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ تین ٹرینیں آپس میں ٹکرا گئیں۔ ہاوڑہ - بنگلورو سپر فاسٹ ایکسپریس (12864) بنگلورو سے ہاوڑہ جا رہی تھی۔ اس کی کچھ بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔ چنئی سنٹرل کورومنڈیل - شالیمار ایکسپریس (12841) چنئی جا رہی تھی۔ یہ ٹرین ان بوگیوں سے ٹکرا گئی جو پہلے ہی پٹری پر اتر چکی تھیں۔ کورومنڈیل ایکسپریس نے کچھ بوگیوں کو الٹ دیا اور قریب ہی کھڑی ایک مال گاڑی کی ایک ویگن سے ٹکرا گئی۔