ندیا، مغربی بنگال: ریاست مغربی بنگال میں رسول اللہ کی شان میں گستاخی کرنے والے نپور شرما اور نوین جندل کے خلاف مسلمانوں کے احتجاجی مظاہرے کے دوران پرتشدد واقعات کے چار دنوں کے بعد حالات تیزی سے معمول کی طرف واپس لوٹ رہے ہیں. پولیس انتظامیہ کی بھر پور کوشش کے باوجود مرشدآباد، ندیا اور شمالی 24 پرگنہ کے مختلف علاقوں میں پرتشدد مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے. جب کہ اس سے عام لوگوں کو بڑی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ Traders Declared a 72-hour Shutdown
اسی درمیان ندیا ضلع کے نکاشی پاڑہ اور بیتھادھگر اسٹیشن کے قریب اہانت رسول اللہ کی شان میں گستاخی کرنے والے نپور شرما اور نوین جندل کے خلاف ریلی کے دوران دکانوں میں توڑ پھوڑ پر تاجروں نے 72 گھنٹوں کے بند کا اعلان کیا ہے. تاجروں نے کہا کہ پیغمبر اسلام حضرت محمد کی شان میں گستاخی کی ہم بھی مذمت کرتے ہیں. ہم نے کسی کا کیا بگاڑا تھا کہ ہماری دکانوں میں توڑ پھوڑ کی. اس سے ہمارا نقصان ہوا ہے بی جے پی کے رہنماؤں کا نہیں۔
یہ بھی پڑھیں:
ان کا کہنا ہے کہ مسلم دکانداروں کو بھی ہدف بنایا گیا ہے. اس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ دکانداروں پر حملہ منظم سازش کا نتیجہ ہے. حملے اور حملہ آوروں کے خلاف بند منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے. دکانداروں کے مطابق وہ پولیس سے مطالبہ کرتے ہیں کہ قصورواروں کو جلد سے جلد گرفتار کرے اور ہمارے نقصان کا معاوضہ ہمیں دلائے. لاک ڈاؤن کے بعد بڑی مشکل سے کاروبار پٹری پر لوٹ رہا تھا لیکن ایک جھٹکے میں سب کچھ برباد ہو گیا۔