ETV Bharat / state

احتجاجی کسانوں کی مدد کے لیے سی پی ایم فنڈ جمع کرے گی

author img

By

Published : Dec 19, 2020, 11:57 AM IST

سی پی ایم کا دہلی میں احتجاج کرنے والے کسانوں کے لیے مالی مدد کے ساتھ ساتھ کھانے پینے کی چیزیں، گرم کپڑے اور دیگر ضروری چیزیں بھیجنے کا منصوبہ ہے۔

احتجاجی کسانوں کی مدد کےلیے، سی پی ایم فنڈ جمع کرے گی

مغربی بنگال کے شمالی دیناج پور کے رائے گنج میں سی پی ایم کے حامی دہلی میں زرعی بل کے خلاف دھرنے پر بیٹھے کسانوں کی مالی مدد کے لئے فنڈ اکٹھا کرنے سڑکوں پر نکل آئے۔ رائے گنج میں سی پی ایم کے رہنماوں اور حامیوں نے دہلی میں گزشتہ 23 دنوں سے زرعی بل کے خلاف جاری احتجاج کی حمایت میں جلوس نکالے۔ کسانوں کی حمایت میں نکالے گئے جلوس میں سیاسی رہنما اور کارکنان کے ساتھ ساتھ عام لوگوں نے بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

سی پی ایم کے رہنما تتھا داس نے کہا کہ گزشتہ 23 دنوں سے کسان بھائی بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت کے زرعی بل کے خلاف احتجاجی دھرنے پر بیٹھے ہوئے ہیں جس میں خواتین اور بزرگ کسان بھی شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 'ہم وہاں جا نہیں سکتے ہیں لیکن ان کے لئے تھوڑی بہت مدد ضرور کرسکتے ہیں۔ اسی لئے فنڈ اکٹھا کرنے کے لئے مہم چلا رہے ہیں۔' کسان بھائیوں کے لیے رقم اکٹھا کر کے دہلی بھیجی جائے گی۔ سی پی ایم کے رہنما کا کہنا ہے کہ اس وقت دھرنے پر بیٹھے کسان بھائیوں کو ہر طرح سے مدد کرنے کی ضرورت ہے۔ تاکہ بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت کے خلاف جائز حق کی لڑائی کو وہ جاری رکھ سکیں۔

دہلی میں احتجاج کرنے والے کسانوں کے لئے مالی مدد کے ساتھ ساتھ کھانے پینے، گرم کپڑے اور دیگر ضروری چیزیں بھیجنے کا منصوبہ ہے۔

واضح رہے کہ ملک کی دوسری ریاستوں کی طرح مغربی بنگال میں بھی کسان بل کے خلاف احتجاجی ریلی کا سلسلہ جاری ہے۔ سیاسی جماعتوں کے ساتھ ساتھ عام لوگ، طالبات کسانوں کے حق میں آواز بلند کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:میں ٹی ایم سی کے ساتھ ہوں: جتیندر تیواری

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.