کولکاتا: ترنمول کانگریس نے ریاستی وزیر اکھل گیری کے بیان سے خود کو کنارہ کرلیا ہے اور اب ریاستی وزیر ششی پانجا اور پارٹی ترجمان کنال گھوش کی موجودگی میں اکھل گیری کے ایک ویڈیو بیان جاری کیا گیا ہے جس میں وہ اپنے بیان پر معذرت کرتے ہوئے معافی مانگی ہے۔Akhil Giri Remarks On President Murmu
وائرل ہونے والے ویڈیو میں ریاستی وزیر اکھل گری بول رہے ہیں، ریاستی وزیر ششی پنجا، ترنمول کے ریاستی سکریٹری کنال گھوش ان کے ساتھ موجود ہیں۔ بی جے پی کی تنقیدوں کا جواب دیتے ہوئے کنال گھوش نے کہاکہ میں نے 2017 میں ہی جھارکھنڈ کے سابق گورنر اوڈیشہ کی سابق ایم ایل اے دروپدی مرمو کا نام صدر جمہوریہ کےلئے تجویز کیا تھا۔ ہم نے تین نام تجویز کیے جن میں دروپدی مرمو بھی شامل ہیں۔ وہ ہیں نجمہ ہپت اللہ، دروپدی مرمو، پرنب مکھرجی۔ وزیراعظم کو خط بھی دیا گیا۔ انہوں نے وہ خط میڈیا کے سامنے پیش بھی کیا۔
کنال گھوش نے کہا کہ مجھے بدنام کرنے کی کوشش کرنے کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔ میں دروپدی مرمو کو کئی سالوں سے جانتا ہوں۔ میں نے پہلے بھی ان کے نام کی تجویز بھیج دیا ہے۔ اپنی ثقافت کے مطابق میں خواتین کی عزت کرتا ہوں۔ ہم صدر کے لیے بے حد احترام کرتے ہیں۔ اکھل گیری نے جو کہا وہ ان کی ذاتی رائے ہے۔ نہ پارٹی اور نہ ہی میں اس کی حمایت کرتا ہوں۔
این ڈی اے کے صدارتی امیدوار کے طور پر 64 سالہ دروپدی مرمو کے نام کا اعلان ہونے کے فوراً بعد وزیر اعظم نریندر مودی نے ٹویٹ کیا کہ دروپدی مرمو نے اپنی پوری زندگی سماج کی خدمت، غریب اور پسماندہ لوگوں کی ترقی کے لیے وقف کردی۔ انہیں انتظامیہ کے ایک حصے اور گورنر کے طور پر کام کرنے کا تجربہ ہے۔ مجھے یقین ہے کہ وہ بطور صدر بہت اچھا کام کریں گی۔اس کے بعد ترنمول کانگریس کی سپریمو ممتا بنرجی نے کہا تھا کہ اگر ان کے نام کی تجویز ان کے سامنے بھی رکھا جاتا تو وہ مرمو کی حمایت کرتیں۔
یہ بھی پڑھیں: Anubrata Mondal Bail Plea Rejected انوبرتا منڈل کی ضمانت کی درخواست ایک بارپھر رد
یواین آئی