ETV Bharat / state

مالدہ: موسم بے نظیر نور کو دوبارہ ضلع صدر بنانے کا مطالبہ

مالدہ ضلع میں ترنمول کانگریس کے حامیوں نے موسم بے نظیر نور کو دوبارہ ضلع صدر بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے پارٹی کے اجلاس کا بائیکاٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

author img

By

Published : Aug 20, 2021, 1:38 PM IST

مغربی بنگال کے مالدہ ضلع میں ترنمول کانگریس کے سینکڑوں کارکنان نے رکن پارلیمان موسم بے نظیر نور کو دوبارہ ضلع صدر بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے نومنتخب صدر اور چیئرمین کی مخالفت شروع کر دی ہے۔

مالدہ ضلع میں ترنمول کانگریس کے حامیوں نے موسم بے نظیر نور کو دوبارہ ضلع صدر بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے پارٹی کے اجلاس کا بائیکاٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ترنمول کانگریس کے رہنما شفیق الرحمان کا کہنا ہے کہ 'ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی کے فیصلے کی مخالفت نہیں کرتے ہیں لیکن ان تک پیغام پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ جن کی (موسم بینظیر نور) قیادت میں ترنمول کانگریس پہلی مرتبہ مالدہ ضلع کے تمام سیٹوں پر کامیابی حاصل کی ہے انہیں عہدے سے کیوں ہٹایا گیا۔'

انہوں نے کہا کہ 'موجودہ ضلع صدر پرسنجیت کے ساتھ کام نہیں کیا جاسکتا ہے۔ موجودہ صدر نے تنظیمی میٹنگ بلائی تھی لیکن اس میں کوئی نہیں گیا۔ مالدہ ضلع کے عوام موسم بےنظیر نور کو چاہتے ہیں ان کے علاوہ کسی دوسرے کے ساتھ کام نہیں کر سکتے ہیں۔'

اس ضمن میں مالدہ ضلع ترنمول کانگریس کی سابق صدر اور موجودہ رکن پارلیمان موسم بےنظیر نور کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔ واضح رہے کہ وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے ایک پارٹی اور ایک عہدہ کے تحت تنظیمی ڈھانچے میں تبدیلی کرنے کا اعلان کیا۔

یہ بھی پڑھیں: بنگال میں سیاسی تشدد کی جانچ سی بی آئی نے چار ٹیمیں تشکیل دیں

پارٹی کی سربراہ کے اعلان کے بعد ریاست کے مختلف اضلاع میں ترنمول کانگریس کے کئی رہنماؤں کو ان کے عہدے سے ہٹا کر نئے چہروں کو ذمہ داریاں سونپے کا کام جاری ہے۔

اسی درمیان ریاست کے مختلف اضلاع میں ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی اور جنرل سیکرٹری ابھیشک بنرجی کے تنظیمی ڈھانچے میں تبدیلی کرنے کے فیصلے کی مخالفت زور پکڑنے لگی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.