کولکاتا: مغربی بنگال کی وزیراعلی ممتا بنرجی نے سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کی38ویں برسی کے موقع پرانھیں یاد کرتے ہوئے خراج عقیدت پیش کیا۔ Mamata Banerjee Pay Homage To Indra Gandhi ترنمول کانگریس کی سربراہ اور مغربی بنگال وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے سوشل میڈیا پر اندرا گاندھی کو یاد کرتے ہوئے لکھا،”محترمہ اندرا گاندھی کی برسی پر انھیں خراج عقیدت۔“
قابل ذکرہے کہ وہ (اندرا گاندھی) 1966میں بھارت کی تیسری وزیر اعظم کے طور پر منتخب ہوئیں اور وہ بھارت کی پہلی اور آج تک کی اکلوتی خاتون وزیر اعظم ہیں۔
اندرا گاندھی نے جنوری 1966سے مارچ 1977تک اور پھر جنوری 1980سے اکتوبر1984تک وزیر اعظم کے طور پر کام کیا۔ وہ اپنے والد جواہر لال نہرو کے بعد دوسرے سب سے لمبے وقفے تک خدمت کرنے والی بھارت وزیراعظم بنی۔
مزید پڑھیں؛Indira Gandhi Death Anniversary بھارت کی پہلی خاتون وزیراعظم اندرا گاندھی کی برسی
اندرا گاندھی کے دو سکھ باڈی گارڈ ستونت سنگھ اور بے انت سنگھ نے 31اکتوبر 1984 کو ان کی رہائش پر ان کا قتل کر دیا تھا۔ یہ دنوں نے امرتسر گولڈن ٹیمپل میں آپریشن بلیو اسٹار چلائے جانے سے ناراض تھے اور اسی کا بدلہ لینے کے لئے اندرا گاندھی کا قتل کر دیا تھا۔TMC Supremo Mamata Banerjee Pay Homage To Ex Indian Prime Minister Indra Gandhi