ETV Bharat / state

لوک سبھا انتخابات ممتا بنرجی کی قیادت اور ان کے نظریات پر لڑا جائے گا:سبرتو بخشی - پارٹی دفتر میں جھنڈا

TMC On Lok Sabha Electionترنمول کانگریس کے ریاستی صدر و رکن پارلیمان سبرتو بخشی نے کہاکہ ہماری پارٹی لوک سبھا انتخابات کے لئے پوری طرح سے تیار ہے۔ہم اپنی پارٹی کی سربراہ ممتابنرجی کی قیادت میں انتخابات لڑیں گے اور کامیابی حاصل کریں گے۔

لوک سبھا انتخابات ممتا بنرجی کی قیادت اور ان کے نظریات پر لڑا جائے گا:سبرتو بخشی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 2, 2024, 1:45 PM IST

کولکاتا:ترنمول کانگریس کے یوم تاسیس کے موقع پر پارٹی دفتر میں جھنڈا لہراتے ہوئے ریاستی صدر سبرتو بخشی نے کہا کہ ترنمول کانگریس ممتا بنرجی کی قیادت میں لوک سبھا کا انتخاب لڑے گی اور یہ لڑائی ممتا بنرجی کی سیاسی نظریات پر مبنی ہے۔

ترنمول بھون میں منعقد تقریب میں کولکاتا کے میئر فرہاد حکیم اور میئر ان کائونسل دیباشیس کمار بھی موجود تھے۔خیال رہے کہ حال ہی میں ابھیشیک بنرجی نے کہا تھا کہ پارٹی میں بزرگ لیڈروں کی ضرورت ہے مگر انتخابات لڑنے کی عمر ہونی چاہیے۔پارٹی کے جنر ل سیکریٹری کے اس بیان کے بعد ہی کئی سینئر لیڈرو ں نے کھلے عام ابھیشیک بنرجی سے اختلاف کیا ہے۔

چند دن قبل میئر اور ریاستی وزیر فرہاد حکیم نے کہا تھا کہ ممتابنرجی کا کوئی متبادل نہیں ہے۔ وہ مغربی بنگال کے ساتھ ساتھ ملک کی بھی رہنمائی کر سکتی ہیں۔انہوں نے ہمیشہ ہی عام لوگوں کی خدمت کو پہلی ترجیح دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کانگریس کی سیٹوں کی تقسیم پر ترنمول کانگریس سے کوئی بات چیت نہیں

تاہم سبرتو بخشی نے یوم تاسیس کے موقع پر ریاستی صدر کے طور پر پارٹی کی پوزیشن کو واضح کرتے ہوئے کہا کہ ابھیشیک بنرجی یقینا انتخابات میں حصہ لینے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے ۔وہ انتخابات ممتا بنرجی کی قیادت میں لڑیں گے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.