ETV Bharat / state

TMC Slam BJP بی جے پی شکست کو بھلانے کےلئے بہانہ بازی کررہی ہے - مغربی بنگال پنچایت انتخابات 2023

ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی اور ترجمان تاپس رائے نے کہاکہ پنچایت انتخابات میں کراری شکست کے بعد بی جے پی کے پاس بولنے کے لئے کچھ رہا نہیں ہے اور بہانہ بازی کرنے میں مصروف ہے۔

بی جے پی شکست کو بھلانے کےلئے بہانہ بازی کررہی ہے

author img

By

Published : Jul 14, 2023, 2:55 PM IST

کولکاتا:مغربی بنگال پنچایت انتخابات 2023 میں حکمراں جماعت ترنمول کانگریس نے شاندار کار کردگی کامظاہرہ کرتے ہوئے پنچایت سیمتی، گرام پنچایت اور ضلع پریشد میں تاریخی جیت درج کی ہے۔ترنمول کانگریس نے ضلع پریشد کے انتخابات میں اپوزیشن کا صفایا کردیا ہے۔ ترنمول کانگریس کے ترجمان اور پارٹی ممبر اسمبلی تاپس رائے نے کہاکہ ریاستی بی جے پی کے لیڈر اور کارکن پنچایت انتخابات میں شکست سے پریشان ہیں۔ اس لیے وہ اپنے چہرے کو بچانے کے لیے دہشت گردی کے جھوٹے الزامات لگا رہے ہیں۔

انھوں نے یہ بھی پوچھاکہ یہ اچھی بات ہے کہ بی جے پی کی فیکٹ فائنڈنگ ٹیم بنگال کا دورہ کر رہی ہے، لیکن وہ بی جے پی کے زیر اقتدار منی پور کے تشدد زدہ علاقوں کا دورہ کیوں نہیں کر رہے؟ ؟" لیکن کیا بنگال کو سیاسی مقاصد کے لیے نشانہ بنایا جا رہا ہے؟ غورطلب ہے کہ بی جے پی کے ریاستی صدر سوکانت مجمدار نے کہا کہ اس صورتحال میں، ریاست میں دہشت گردی کو روکنے کے لیے اگر ضروری ہوا تو مرکز ی حکومت سخت کارروائی کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں:Ravi Shankar Prasad ہم دنیا کو دکھانا چاہتے ہیں کہ ممتا بنگال کو کیسے چلا رہی ہیں

انہوں نے کہاکہ ترنمول کانگریس کی دہشت گردی کی شکایت کے بعدہماری پارٹی کے آل انڈیا صدر نے فیکٹ فائنڈنگ ٹیم بھیجی ہے۔ وہ تشدد سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے اور اعلیٰ قیادت کو حکمران جماعت کی دہشت گردی سے آگاہ کریں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.