ETV Bharat / state

اردو زبان میں ترنمول کانگریس کا انتخابی منشور

ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی نے اپنی رہائش گاہ کالی گھاٹ سے پارٹی کا انتخابی منشور جاری کیا۔ ترنمول کانگریس کے انتخابی منشور کو اس بار چھ زبانوں میں جاری کیا گیا جس میں اردو بھی شامل ہے۔

tmc releases election manifesto in six languages
ترنمول کانگریس نے چھ زبانوں میں جاری کیا انتخابی منشور اردو بھی شامل
author img

By

Published : Mar 18, 2021, 7:32 AM IST

Updated : Mar 18, 2021, 8:11 AM IST

ترنمول کانگریس کے انتخابی منشور کو اس بار چھ زبانوں بنگلہ، انگریزی، ہندی اور اردو کے علاوہ نیپالی اور اول چیکی زبان میں بھی جاری کیا گیا ہے۔

ترنمول کانگریس کے انتخابی منشور میں معیشت، سماجی تحفظ، نوجوان نسل، خوراک، کاشتکاری اور زراعت، صنعت، تعلیم، رہائش اور بجلی سڑک اور پانی کی بات کی گئی ہے۔

پہلی بار کسی سیاسی جماعت نے اپنا انتخابی منشور چھ زبانوں میں جاری کیا ہے۔ اس سے قبل 2016 میں ترنمول کانگریس نے پانچ زبانوں میں انتخابی منشور جاری کیا تھا۔

2016 میں نیپالی زبان میں انتخابی منشور جاری نہیں کیا گیا تھا لیکن اس بار شمالی بنگال کے ووٹرس کو نظر میں رکھتے ہوئے نیپالی زبان میں بھی انتخابی منشور جاری کیا گیا ہے۔

2016 میں صرف ترنمول کانگریس نے اردو زبان میں اپنا انتخابی منشور جاری کیا تھا۔ جنگل محل اور جھاڑگرام کے آدیواسی ووٹرس کو مد نظر رکھتے ہوئے پہلی بار الچیکی زبان میں کسی سیاسی جماعت نے اپنا انتخابی منشور جاری کیا تھا۔ بنگال کے سنتھالی اور دوسرے آدیواسی الچیکی زبان کا استعمال کرتے ہیں۔
اپنے انتخابی منشور میں ترنمول کانگریس نے دس خاص باتوں پر زور دیا ہے جسے "دیدی کے دس عہد "کا نام دیا گیا ہے۔

ترنمول کانگریس کے انتخابی منشور کے دس عہد

معیشت

☆12.5 لاکھ کروڑ سے زائد کی جی ڈی پی اور 2.5 لاکھ روپئے سے زائد کی فی کس آمدنی کے ساتھ ملک کی پانچویں سب سے بڑی معیشت بنایا جائے گا۔

☆ غربت کی سطح سے نیچے گزارہ کرنے والے 35 لاکھ لوگوں کے حالات میں بہتری کر کے خط افلاس کے نیچے کی غربت کی شرح جو 2011 میں 20 فیصد تھی اس کو گھٹا کر 5 فیصد کیا جائے گا۔

☆ بے روزگاری کی شرح کو نصف کرنے کے لئے سالانہ 5 لاکھ نئی ملازمتیں پیدا کی جائیں گی۔

سماجی انصاف و تحفظ

☆ بنگال کے 1.6 کروڑ گھرانوں کی خواتین سربراہان کے لئے ایک مقررہ ماہانہ آمدنی کو یقینی بنانے کے لئے ایک نئی اسکیم کے تحت عام زمرے میں (سالانہ 6000 روپئے) کو ماہانہ 500 روپئے اور ایس سی / ایس ٹی زمرے میں ( سالانہ 12000روپئے) خاندانوں کو 1000 روپئے ماہانہ دیا جائے گا۔

یوتھ (نوجوان نسل)

☆ بنگال کے نوجوانوں کو خود کفیل بنانے کی غرض سے تمام اہل طلبا کے لئے اسٹوڈنٹس کریڈٹ کارڈ کی ایک نئی اسکیم متعارف کرائی جائے گی جس کے تحت %4 شرح سود پر 10 لاکھ تک کا قرض دیا جائے گا جس کے لئے کسی طرح کی ضمانت کی ضرورت نہیں ہوگی۔

خوراک

☆ خوراک ساتھی کے تحت نئی سہولت دی جائے گی اب راشن دکانوں پر جانے کی ضرورت نہیں ہوگی 1.5 کروڑ خاندانوں کے گھر مفت راشن پہنچا دیا جائے گا۔

☆ 50 شہروں میں 2500 ماں کچن کے ذریعے ایک وقت کا کھانا 5 روپئے میں مہیا کرایا جائے گا۔

کاشتکاری اور زراعت

☆ کریشک بندھو اسکیم کی تحت 68 لاکھ چھوٹے اور معمولی کسانوں کو فی ایکڑ 10000 کی امداد فراہم کی جائے گی۔

☆ پورے ملک میں سب سے زیادہ کاشت کی گئی زمین میں مزید 3لاکھ ہیکٹر زمین شامل کر کے اور بالترتیب 4.5 لاکھ ہیکٹر کو دگنا فصل والے نظام میں شامل کیا جائے گا۔

☆ اناج اور چار نقد فصلوں چائے، جوٹ، آلو اور تمباکو کی پیدوار 5 اولین ریاستوں میں شامل کرنا۔

صنعت

☆ ہر سال اضافی دس لاکھ ایم ایس ایم ای شامل کئے جائیں گے تاکہ ایم ایس ایم ای کی فعال یونٹز کی تعداد بڑھ کر 1.5 کروڑ ہو جائے۔

☆ آئندہ 5 برسوں میں 2 ہزار بڑی صنعتی یونٹز کو موجودہ دس ہزار یونٹز کے بیس میں شامل کیا جائے گا۔
☆ آئندہ 5 برسو میں 5 لاکھ کروڑ کی نئی سرمایہ کاری۔

صحت

☆ ریاست کی جی ڈی پی کے مطابق صحت سے متعلق اخراجات کی شرح کو دگنا کر کے % 0.83 سے % 1.5 کر دیا جائے گا۔

☆ تمام 23 ضلع ہیڈکوارٹر میں میڈیکل کالج و سپر اسپیشلٹی اسپتال قائم کئے جائیں گے۔

☆ ڈاکٹروں نرسوں اور پیرا میڈیکس کے لئے مختص نشستوں کو دگنا کر دیا جائے گا۔

تعلیم

☆ ریاست میں جی ڈی پی کا %2 .7 تعلیم کے مد میں خرچ کیا جاتا ہے جسے بڑھا کر %4 کر دیا جائے گا۔
☆ ہر بلاک میں کم از کم ایک ماڈل رہائشی اسکول
☆ اساتذہ کی تربیت کے لئے نشستوں کی تعداد دگنا کی جائے گی۔

رہائش

☆ شہری آبادیوں میں جھونپڑیوں کی تعداد %7 سے %3.65 تک کم کرنے کے لئے بنگلہ باڑی اسکیم کے تحت 5 لاکھ کم خرچ والے گھر بنائے جائیں گے۔
☆ بنگال کے دیہاتوں میں کچے مکانوں کی تعداد % 1 تک کم کرنے کے لئے 25 لاکھ اضافی کم خرچ والے مکان بنائے جائیں گے۔

بجلی سڑک اور پانی

☆ پائپ کے ذریعے پینے کے پانی کی سہولت 47 لاکھ کنبوں تک پہنچا کر اسے 26 فیصد سے بڑھا کر صد فیصد تک یقینی بنایا جائے گا۔
☆ تمام کنبوں کو قابل متحمل نرخوں پر 7×24 بجلی کی فراہمی
☆ دیہی علاقوں کو ہر موسم میں قابل استعمال سڑکوں سے جوڑنا، نکاسی کا کارآمد نظام اور پینے کا پانی مہیا کرانا۔

Last Updated : Mar 18, 2021, 8:11 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.