مغربی بنگال کے مختلف اضلاع میں بلدیاتی انتخابات West Bengal Local Body Elections 2022 کے مدنظر سیاسی سرگرمیاں عروج پر پہنچ چکی ہے۔
حکمراں جماعت ترنمول کانگریس سمیت تمام اپوزیشن بلدیاتی انتخابات میں اپنی اپنی موجودگی کا احساس دلانے کے لئے پرعزم ہیں۔ سیاسی رہنما ہر مواقع پر عام لوگوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرانے کی ہر ممکن کوشش میں مصروف ہیں۔
ریاست کے دوسرے میونسپلٹیز کی طرح شمالی 24 پرگنہ کے گارولیا میونسپلٹی کے مختلف وارڈوں میں بھی سیاسی جماعتوں کے متوقع امیدواروں اور ان کے حامیوں نے سیاسی نعرہ نوشی کے لئے دیواروں پر قبضے کی کوشش تیز کر دی ہے۔
اس سلسلے میں گارولیا ٹاؤن کے سرکردہ سماجی کارکن، سابق کاؤنسلر اور ترنمول کانگریس کے سرکردہ رہنما مقصود حسن نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے مدنظر دیواروں کو اپنے قبضے میں لینے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ سلسلہ اب زور پکڑنے لگا ہے اور آنے والے چند دنوں میں ہی تمام دیواروں کو سیاسی نعروں سے بھر دی جائے گی۔
ان کا کہنا ہے کہ پارٹی کی جانب سے امیدواروں کے ناموں کا اعلان نہیں ہوا تو کیا ہوا۔ امیدواروں کے حامی دیواروں پر قبضہ کر ہی سکتے ہیں۔ اس میں کوئی برائی نہیں ہے۔
واضح رہے کہ 22 فروری کو مغربی بنگال کے چار اضلاع شمالی 24 پرگنہ، ہگلی، آسنسول اور سلی گوڑی میں کارپوریشن انتخابات ہونے والے ہیں۔ 27 فروری کو ریاست کے 112 میونسپلٹیز میں انتخابات کرائے جائیں گے۔