حکمراں جماعت ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے رہنماؤں کے درمیان لفظی جنگ عروج پر پہنچ گئی ہے. شمالی 24پرگنہ ضلع کے دمدم حلقے سے ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمان پروفیسر سوگتا رائے نے بی جے پی کی جم کر تنقید کی.
انہوں نے کہا کہ میرا بی جے پی میں شامل ہونے کا کوئی سوال ہی نہیں ہے. بی جے پی کے رکن پارلیمان میرا نام لے کر سیاسی فائدہ اٹھانے کی کوشش کر رہے ہیں.
پروفیسر سوگتا رائے کا کہنا ہے کہ وہ سیاست سے ریٹائرمنٹ لے لیں گے, مر چائیں گے لیکن بی جے پی میں شامل ہونے کی غلطی نہیں کریں گے. انہوں نے کہا کہ مغربی بنگال کی موجودہ صورتحال اتنی خراب بھی نہیں ہے کہ ماں ماٹی مانش کو چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہو جاوں.
ترنمول کانگریس کے رہنما کا کہنا ہے کہ لوک سبھا انتخابات میں لوگوں سے غلطی ہوئی تھی لیکن اسمبلی انتخابات میں وہ اپنی غلطی دوہرانے کی غلطی نہیں کریں گے رکن پارلیمان کا کہنا ہے کہ جب سے بیرونی ریاستوں کے لوگوں کی مغربی بنگال کی سیاست میں انٹری ہوئی ہے اس وقت سے حالات تیزی سے بدلے ہیں. انہوں نے کہا کہ بیرونی ریاستوں میں جس طرح کی سیاست ہوتی تھی اسے ہی یہاں بھی کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے. یہاں سے ہی عوام کی پریشانیاں شروع ہوئی ہے.
یہ بھی پڑھیں:
ترنمول کانگریس کوبیرونی لوگوں کی ضرورت پڑنے لگی
پروفیسر سوگتا رائے کے بی جے پی کے رکن پارلیمان ارجن سنگھ کے بارے میں کچھ بھی نہیں کہنا ہے کیونکہ عوام کو ان کے بارے میں سب کچھ معلوم ہے. انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے اسمبلی انتخابات سے قبل بنگال کے عوام کے بارے میں غلط اندازہ لگا چکی ہے.
ترنمول کانگریس کے رہنما کے مطابق مغربی بنگال کے ووٹرز فیصلہ کر چکے ہیں کہ انہیں کیا کرنا ہے. آپ صرف اندازہ لگاتے رہے.