ETV Bharat / state

Sougata Ray on Priyanka Gandhi پرینکا گاندھی کو وزارت عظمیٰ کی امیدوار بنانے کا مطالبہ نیا نہیں، ٹی ایم سی رہنما سوگتا رائے

author img

By

Published : May 18, 2023, 10:40 AM IST

شمالی 24 پرگنہ کے دمدم سے ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمان سوگتا رائے نے کہا کہ پرینکا گاندھی کو وزیراعظم بنانے کا مطالبہ کوئی نئی بات نہیں ہے۔ اس پہلے 2019 کے عام انتخابات میں بھی اس طرح کی بات ہو چکی ہے۔

پرینکا گاندھی کو وزارت عظمیٰ کی امیدوار بنانے کا مطالبہ نیا نہیں ہے

کولکاتا: ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمان سوگتا رائے نے کہا کہ کانگریس کے اندر پرینکا گاندھی کو وزارت عظمیٰ کی امیدوار بنانے کا مطالبہ کوئی نئی بات نہیں ہے۔ اس سے پہلے بھی 2019 کے لوک سبھا انتخابات کے دوران پرینکا کو لے کر کانگریس کے اندر قیاس آرائیاں عروج پر تھیں۔ رکن پارلیمان نے کہا کہ پرینکا گاندھی پارٹی کے لیے سرگرم انتخابی مہم چلاتے نظر آ رہی ہیں۔ یہ بات بھی سچ ہے کہ پرینکاگاندھی کی قیادت میں کانگریس کو ہماچل پردیش اور کرناٹک میں زبردست کامیابی ملی جب کہ اترپردیش میں انہیں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا۔ دو تین انتخابات کے نتائج کی بنیاد پر کوئی بڑا فیصلہ نہیں لیا جا سکتا ہے۔

  • #WATCH | On Congress' Acharya Pramod's appeal to Opposition parties to declare Priyanka Gandhi as PM candidate, TMC MP Saugata Roy says, "...I don't know anything about Priyanka Gandhi. People say that she resembles Indira Gandhi. She helped Congress get good results in Himachal… pic.twitter.com/8Apq7q9udt

    — ANI (@ANI) May 17, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

ذرائع کے مطابق ایک مرتبہ پھر کانگریس کے اندر انہیں (پرینکا گاندھی) وزیر اعظم کے عہدے کے لیے نامزد کرنے کا مطالبہ کیا جا رہا تھا۔ اس بار بھی پارٹی کے ایک سینئر لیڈر آچاریہ پرمود نے ایک قدم آگے بڑھاتے ہوئے مطالبہ کیا کہ تمام اپوزیشن پارٹیوں کو پرینکا کو بی جے اور مودی کے خلاف اپنا چہرہ تسلیم کرنا چاہیے۔ تاہم ترنمول نے کانگریس کی اس تجویز کو عملی طور پر مسترد کر دیا۔ ساتھ ہی ترنمول کے سینئر ایم پی سوگت رائے نے طنزیہ انداز میں کہا کہ کانگریس کا یہ بیان غیر ذمہ دارانہ ہے۔

ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمان سوگتا رائے نے واضح طور پر بتایا کہ پرینکا گاندھی ابھی تک اس پیمانے کی لیڈر نہیں بنی ہیں۔ اس کے لئے انہیں مزید لمبے عرصے تک انتظار کرنا پڑے گا۔ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ ان کی قیادت میں کانگریس کو چند کامیابیاں ملی ہیں لیکن واضح طور پر اس سلسلے میں کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: Mamata On Congress ممتا بنرجی کی پیش کش پر کانگریس کی خاموشی

انہوں نے کہا کہ وہ راہل گاندھی کو اچھی طرح سے جانتا ہوں۔ پارلیمنٹ میں ان سے کئی مرتبہ ملاقات ہوئی ہے لیکن پرینکا سے ملاقات نہیں ہے۔ لوگ کہتے ہیں کہ وہ اندرا گاندھی کی طرح ہیں! انہوں نے اچھے نتائج کے لئے کانگریس کی مدد کی۔ ہماچل اور کرناٹک کے نتائج اس کا ثبوت ہیں۔ ہماری پارٹی کی سربراہ ممتا بنرجی پہلے ہی کہہ چکی ہیں کہ ترنمول کسی بھی طرح کانگریس کی قیادت والے اتحاد کا حصہ نہیں بنے گی۔ ترنمول ایم پی نے ایک بار پھر وضاحت کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.