ETV Bharat / state

TMC MP Opposition Leader Suvendu Adhikari ترنمول ایم پی ششیر ادھیکاری نے اپنے بیٹے اور بی جے پی لیڈر شبھندو کی تعریف کی

author img

By

Published : Jan 28, 2023, 11:56 AM IST

ترنمول کانگریس کے ممبر پارلیمنٹ ششیر ادھیکاری جو اب تک باضابطہ طور پر ترنمول کانگریس میں ہیں مگر اس کے باوجود انہوں نے بی جے پی لیڈر اور اپنے بیٹے شوبھندو ادھیکاری کی جم کر تعریف کی۔ TMC MP Opposition Leader Suvendu Adhikari

ٹی ایم سی رکن پارلیمان ششیر ادھیکاری نے اپنے بیٹے شبھندو کی تعریف کی

کولکاتا: مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمان ششیرادھیکاری نے کانتی میں سرسوتی پوجا کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ میں یہ نہیں کہہ رہا ہوں کہ یہ میرا بیٹا ہے۔ کانتی نے شوبھندو کو جنم دیا ہے اور یہاں سے وہ (شوبھندو) بنگال کے لوگوں کو روشنی دکھا رہے ہیں۔ وہ ہر چیز کے ساتھ جمہوریت کو بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رام چندر پانڈا ریاست کے رہنما بن گئے ہیں۔ اگر شوبھندو ادھیکاری کے نام پر 28 کیس ہیں، سومینڈو ادھیکاری (ترنمول ایم پی اور ششیر کے بیٹے) کے نام پر 10 کیس ہیں تو رام کے نام پر گزشتہ ڈیڑھ سال سے کانتی ٹاؤن میں پولیس کو سلامی دینا پڑ رہی ہے۔

شوبھندو کے ترنمول چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہونے کے بعد، سشیر کو کئی باربی جے پی کے اسٹیج پر دیکھا گیا ہے۔تاہم وہ باضابطہ طور پر بی جے پی میں شامل نہیں ہوئے۔ ترنمول کانگریس نے ان کی رکنیت معطل کرنے کیلئے لوک سبھا اسپیکرکے پاس درخواست کی ہے۔ دوسری طرف شوبھندو کو حال ہی میں آنے والے لوک سبھا انتخابات کے بارے میں بات کرتے ہوئے کئی میٹنگوں میں مشورے دیتے ہوئے نظر آئے۔

یہ بھی پڑھیں:Suvendu Adhikari On Amritya Sen نوبل انعام یافتہ امرتیہ سین کو طالبان حکومت کو مشورہ دینا چاہیے

انہوں نے کہا کہ بی جے پی اگلے لوک سبھا انتخابات میں کانتی اور تملوک لوک سبھا حلقوں میں کامیابی حاصل کرے گی۔ ان دونوں حلقوں سے بالترتیب شوبھندو کے والد ششیر اور بھائی سومیندو ترنمول کانگریس کے ٹکٹ پر نمائندگی کرتے ہیں۔ دونوں اب بھی ترنمو ل کانگریس میں ہیں۔ لوک سبھا انتخابات سے پہلے ششیر کے تبصروں پر قیاس آرائیاں شروع ہو گئی ہیں۔ تاہم اس کے بعد ششیر یا بی جے پی قیادت کی طرف سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔ ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.