ETV Bharat / state

پارلیمانی اسپیکر کو مدھیہ پردیش سیاسی بحران معاملے میں نوٹس - ٹی ایم سی کی جانب سے پارلیمانی اسپیکر کو مدھیہ پردیش سیاسی بحران معاملے میں نوٹس

ترنمول کا نگریس کی جانب سے پارلیمانی اسپیکر اوم برلاکو مدھیہ دپردیش میں جاری سیاسی بحران کے معاملے میں نوٹس سونپا گیا۔

ٹی ایم سی کی جانب سے پارلیمانی اسپیکر کو مدھیہ پردیش سیاسی بحران معاملے میں نوٹس

author img

By

Published : Mar 19, 2020, 5:44 PM IST

مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کا نگریس کے رکن پارلیمان سوگتا رائے نے اپنے ساتھی ارکان پارلیمان کے ساتھ وقفہ صفر کے دوران پارلیمانی اسپیکر اوم برلا کو مدھیہ پردیش میں جاری سیاسی بحران کے معاملے میں نوٹس سونپا

ترنمول کا نگریس کے رکن پارلیمان سوگتا رائے کاکہنا ہے کہ مدھیہ پردیش عوام کے ذریعہ منتخب کانگریس کی حکومت کو گرانے کی سازش کو جمہوریت میں کسی بھی اعتبار پر قابل قبول نہیں ہے۔

انہوں نے کہاکہ مدھیہ پردیش میں کانگریس کی حکومت عوامی منتخب حکومت ہے۔ اس کے خلاف سازش جائز نہیں ہے۔کمل ناتھ کی قیادت والی حکومت کونقصان پہنچانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمان نے کہاکہ اس طرح کی حرکت سے لوگوں کا سیاسی جماعت پرسے بھروسہ اٹھ جائے گا۔ لوگوں کا یقین ختم ہوجائے گا تو سیاسی بحران پیدا ہو سکتا ہے ۔اس کی ذمہ داری کون ہوگا۔

انہوں نے کہاکہ ترنمول کانگریس کے ارکان پارلیمان پارلیمانی اسپیکر اوم بر لا سے گزارش کرتے ہیں مدھیہ پر دیش میں جاری سیاسی بحران کو ختم کیا جا ئے اور وہاں عوام کی منتخب حکومت کو اپنی مدت پوری کرنی دی جائے گی۔

پارلیمانی اسپیکر اوم برلا نے ترنمول کانگریس کے نوٹس پرکچھ بھی واضح طور پر نہیں کیا۔ اس کے ساتھ ہی اسپیکر نے ترنمول کانگریس کی جانب سے لائے گئے نوٹس کو خارج کردیا ۔

واضح رہے کہ مدھیہ پردیش میں کمل ناتھ کی قیادت والی کانگریس کی حکومت کے جیترایتہ سندھیا سمیت دیگر ارکان اسمبلی کے پارٹی سے الگ ہونے کے سبب ریاستی حکومت بحران میں مبتلا ہے۔

بی جے پی باغی ارکان اسمبلی کو اپنے ساتھ ملا کر مدھیہ پر دیش میں حکومت سازی کادعویٰ کرچکی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.