ETV Bharat / state

رکن پارلیمان نصرت جہاں ہسپتال میں داخل

شمالی 24 پرگنہ کے بشیر ہاٹ سے ترنمول کانگریس کی رکن پارلیمان اور اداکارہ نصرت جہاں روحی کو کولکاتا کے ایک نجی ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔

رکن پارلیمان نصرت جہاں ہسپتال میں داخل
رکن پارلیمان نصرت جہاں ہسپتال میں داخل
author img

By

Published : Aug 25, 2021, 3:00 PM IST

ترنمول کانگریس کی رکن پارلیمان نصرت جہاں روحی کو یاش داس گپتا کے ساتھ کولکاتا کے ایک نجی ہسپتال میں دیکھا گیا جس کے بعد یہ قیاس آرائی کی جارہی ہے کہ نصرت جہاں کو ہسپتال میں شریک کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق حاملہ نصرت جہاں روحی آئندہ روز جمعرات کو اپنے پہلے بچے کو جنم دیں گی جبکہ اس بات کی ابھی تک کسی سرکاری ذرائع نے تصدیق نہیں کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مالدہ: پنچایت پردھان کو ہٹانے کے لیے ترنمول نے بی جے پی کی مدد لی

واضح رہے کہ نصرت جہاں روحی کی نکھیل جین سے شادی اور بعد میں علیحدگی سے ایک تنازعہ کھڑا ہوگیا تھا۔ رکن پارلیمان نے نکھیل جین کے ساتھ شادی کو ایک سمجھوتہ قرار دیا تھا وہیں نکھیل جین نے ازدواجی رشتہ ختم ہونے پر نصرت جہاں کی عوامی طور پر تنقید کی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.