ETV Bharat / state

انتخابی کمیشن مودی اور امت شاہ کے اشارے پر کام کر رہا: نصرت جہاں روحی - رکن پارلیمان اور اداکارہ نصرت جہاں

مغربی بنگال اسمبلی انتخابات 2021 کے تحت ساتویں مرحلے میں 34 سیٹوں کے لئے سخت سکیورٹی انتظامات کے درمیان ووٹنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

انتخابی کمیشن مودی اور امت شاہ کے اشارے پر کام کر رہا: نصرت جہاں روحی

author img

By

Published : Apr 26, 2021, 12:59 PM IST

رکن پارلیمان اور اداکارہ نصرت جہاں روحی نے انتخابی کمیشن پر وزیراعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ کے اشارے پر کام کرنے کا الزام عائد کیا۔

کولکاتا کے بالی گنج میں ترنمول کانگریس کی رکن پارلیمان نصرت جہاں روحی اپنے والدین کے ساتھ ووٹ ڈالنے پہنچی۔ ترنمول کانگریس کی رکن پارلیمان نصرت جہاں روحی نے ووٹ ڈالنے کے بعد وزیراعظم نریندر مودی، وزیر داخلہ امت شاہ اور انتخابی کمیشن کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

انہوں نے کہا کہ میں کسی پر الزام نہیں لگا رہی، جو سچ ہے وہ بات کہہ رہی ہوں۔ مغربی بنگال اسمبلی انتخابات 2021 میں انتخابی کمیشن کے رول کو پورے ملک نے دیکھا ہے۔

رکن پارلیمان کا کہنا ہے کہ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ انتخابی کمیشن وزیراعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ کے اشارے پر کام کر رہا ہے۔ انتخابی کمیشن کی نظروں میں دوسرے لوگوں کی باتوں کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔

بشیرہاٹ سے ترنمول کانگریس کی رکن پارلیمان نصرت جہاں روحی کا کہنا ہے کہ ریاست کے ہر طبقے کے لوگ ممتا بنرجی کو چاہتے ہیں اور دیدی کے لئے کچھ بھی کرسکتے ہیں۔ دیدی کی مقبولیت وزیراعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ سے کہیں زیادہ ہے۔

واضح رہے کہ اسمبلی انتخابات 2021 کے تحت اعلان شدہ شیڈول کے مطابق 36 سیٹوں کے لئے ووٹنگ ہونی تھی لیکن مرشدآباد ضلع کے شمشیرگنج اور جنگی پور کے امیدواروں کی کورونا سے موت ہونے کی وجہ سے 34 سیٹوں پر ہی ووٹ ڈالے جا رہے ہیں۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے چھ اضلاع کے 36 سیٹوں کی ووٹنگ کے لئے مرکزی فورسز کی 776 کمپنیوں کو تعینات کیا گیا ہے، ساتویں مرحلے کی ووٹنگ کے دوران بنگال کے 86 لاکھ ووٹرز 284 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کریں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.