ETV Bharat / state

Mohua Moitra اخلاقیات کمیٹی کی مہوا موئترا کو پارلیمنٹ سے برخاست کرنے کی سفارش

پارلیمنٹ کی اخلاقیاتی کمیٹی کی رپورٹ لیک ہونے پر ترنمول کانگریس کی رکن پارلیمان نے اسپیکر کو خط لکھ کر شکایت کی ہے کہ میٹنگ سے قبل ہی رپورٹ تیار ہوگئی اور خفیہ رپورٹ میڈیا میں لیک بھی ہوگئی۔ خیال رہے کہ پارلیمانی اخلاقیاتی کمیٹی نے مہوا کی رکنیت ختم کرنے کی سفارش کی ہے۔

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 9, 2023, 6:31 PM IST

Updated : Nov 10, 2023, 7:49 AM IST

پارلیمنٹ کی اخلاقیاتی کمیٹی کی رپورٹ جاری ہونے پر مہوا موئترا نے اسپیکر کو خط لکھا

کولکاتا: مغربی بنگال کے ندیا ضلع کے کرشنا نگر سے ترنمول کانگریس کی رکن پارلیمان مہوا موئترا پر پارلیمنٹ میں سوال پوچھنے کے عوض پیسے اور تحائف لینے کا الزام ہے۔ اس کے علاوہ دوسروں کو لوک سبھا پورٹل تک رسائی کا پاس ورڈ دینے کا بھی الزام ہے۔ اگرچہ انہوں نے پہلے الزام کی تردید کی ہے لیکن دوسرے الزام کو انہوں نے کھلے دل سے قبول کیا ہے۔ تمام جماعتوں سے بات کرنے کے بعد اخلاقیات کمیٹی نے اسپیکر اوم برلا سے ترنمول کے رکن اسمبلی کو نکالنے کی سفارش کی ہے۔

اخلاقیات کمیٹی کے اجلاس میں اکثریتی رائے کی بنیاد پر 500 صفحات پر مشتمل مسودہ رپورٹ کی منظوری دی گئی۔ چھ ارکان نے مہوا کو نکالنے کے حق میں ووٹ دیا ہے، چار نے مخالفت میں ووٹ دیا ہے۔ ایتھکس کمیٹی رپورٹ ا سپیکر کو بھیج دی گئی ہے۔ رپورٹ دسمبر میں لوک سبھا کے سرمائی اجلاس میں پیش کی جائے گی۔ اخلاقیات کمیٹی کی رپورٹ کے جواب میں مہوا نےاپنے رد عمل میں کہا کہ اس کمیٹی کی رپورٹ کا اندازہ پہلے ہی تھا۔

اگرچہ اخلاقیات کمیٹی نے اخراج کی سفارش کی ہے، لیکن یہ ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔ اسپیکر پارلیمنٹ کے اجلاس میں یہ تجویز پیش کریں گے۔ اگر اپوزیشن بحث چاہتی ہے تو یہ اسپیکر پر منحصر ہے کہ وہ اسے قبول کرتے ہیں یا نہیں۔ لیکن حتمی فیصلہ پارلیمنٹ میں اکثریت کی رائے کی بنیاد پر ہو گا۔

ایتھکس کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں کہا ہےکہ مرکزی حکومت کو مہوا میترا اور درشن ہیرانندنی کے درمیان رقم کے لین دین کی ایک خاص مدت کے اندر قانونی اور ادارہ جاتی تحقیقات ہونی چاہیے۔ نیشنل لوک پال نے سی بی آئی جانچ کا حکم دیا ہے۔ بی جے پی ممبر پارلیمنٹ نشی کانت نےا سپیکر کو خط لکھ کر مہوا کے خلاف رشوت کے عوض پارلیمنٹ میں سوال کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔اسپیکر نے اخلاقیات کمیٹی کو اس شکایت کی بنیاد پر تحقیقات کرنے کی ہدایت دی۔

کمیٹی کی رپورٹ سے متعلق معلومات کل ہی لیک ہوگئی تھی مہوا نے جمعرات کو اسپیکر کو خط لکھ کر اس کی شکایت کی۔ مہوا نے سوال کیا کہ میٹنگ سے ایک دن قبل اخلاقیات کمیٹی کی خفیہ رپورٹ میڈیا کے ہاتھ میں کیسے آئی۔ مہوا نے جمعرات کو اسپیکر اوم برلا کو ایک خط بھی لکھا۔ کرشنا نگر کی ایم پی نے دوپہر کو ایکس ہینڈل پر خط پوسٹ کیا اور دعویٰ کیا کہ اسپیکر نے انہیں کوئی جواب نہیں دیاہے۔

مہوا نے ذاتی اور غیر اخلاقی سوالات پوچھنے کا الزام لگاتے ہوئے گزشتہ جمعرات کو اخلاقیات کمیٹی کی میٹنگ سے واک آؤٹ کیا۔ اس کے بعد مہوا نے لوک سبھا اسپیکر اوم برلا کو ایک خط لکھا اور شکایت کی کہ اخلاقیات کمیٹی کی میٹنگ کے دوران زبانی طور پرکپڑے اتارے گئے۔

یہ بھی پڑھیں:Assembly Elections in MP وزیراعظم مودی اور پرینکا گاندھی کی آج مدھیہ پردیش میں انتخابی مہم

تاہم، مہوا اخلاقیات کمیٹی کی رپورٹ پر ’’حیران نہیں ہیں۔ بدھ کو انہوں نے کہا کہ مجھے معلوم تھا۔ جو ہوگا دیکھا جائے گا۔اس بار پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس کتنا گرم رہے گا، دیکھنا یہ ہے کہ مہوا کی پارٹی اور اپوزیشن کیمپ مہوا کی حمایت کیسے کرے گی مہوا کا سیاسی مستقبل بھی اس سے طے ہوگا۔

یواین آئی

Last Updated : Nov 10, 2023, 7:49 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.