مغربی بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکر اور حکمراں ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی سمیت اعلیٰ رہنماؤں کے درمیان لفظی جنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ گورنر جگدیپ دھنکر اور رکن پارلیمان مہوا مویترا کے درمیان ٹویٹر پر لفظی جنگ بڑھتی ہی جا رہی ہے۔
اسی درمیان رکن پارلیمان مہوا مویترا نے گورنر جگدیپ دھنکر پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انکل جی دہلی جانے کے بعد پھر واپس مت آئیے گا۔ گورنر جگدیپ دھنکر کے دہلی جانے کی خبر منظر عام پر آنے کے بعد مغربی بنگال کی سیاست میں ہلچل مچ گئی ہے۔
ترنمول کانگریس کی رکن پارلیمان مہوا مویترا نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ انکل جی (گورنر جگدیپ دھنکر ) دہلی چلے گئے ہیں تو دوبارہ لوٹ کر کولکاتا مت آئیے گا۔
انہوں نے کہا کہ آپ کے جانے سے کولکاتا میں خوشحالی لوٹ آتی ہے لیکن آپ کے دوبارہ واپس آنے سے بیان بازی کا سلسلہ شروع ہو جاتا ہے۔ ترنمول کانگریس کی رکن پارلیمان کا کہنا ہے کہ کسی ایک سیاسی جماعت کے ہو کر کام کرنے کے بجائے عوام کی ترقی کے بارے میں بات کرنی چاہیے۔
واضح رہے کہ گورنر جگدیپ دھنکر کے دہلی جانے کی خبر منظر عام پر آنے کے بعد مغربی بنگال کی سیاست میں ہلچل مچ گئی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ دہلی میں گورنر جگدیپ دھنکر اور وزیر داخلہ امت شاہ کے درمیان خصوصی ملاقات ہونے والی ہے۔