ETV Bharat / state

مہوا مویترا کو اپنے ہی کارکنان کی مخالفت کا سامنا

ترنمول کانگریس کی رکن پارلیمان مہوا موترا کو ندیا کے غیاث پور میں اپنی پارٹی کے کارکنان کی مخالفت کا سامنا کرنا پڑاڈ

author img

By

Published : Dec 6, 2020, 9:21 PM IST

tmc-mp-face-protest-in-his-constituency-in-nadia
مہوا مویترا کو اپنے ہی کارکنان کی مخالفت کا سامنا

مغربی بنگال کے ضلع ندیا کے غیاث پور میں آج اس وقت ایک عجیب و غریب واقعہ دکھنے کو ملا جب ترنمول کانگریس کی رکن پارلیمان کو اپنی پارٹی کے کارکنان کی مخالفت کا سامنا کرنا پڑا۔

رکن پارلیمان مہوا مویترا جب غیاث پور پہنچی تو ترنمول کانگریس کے کارکنان نے ان کی گاڑی کو گھیر لیا اور احتجاج شروع کر دیا۔

مخالفت کرنے والوں اور رکن پارلیمان کے حامیوں کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی اس سے علاقے میں کشیدگی پھیل گئی۔

پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر حالات کو قابو میں کیا اور رکن پارلیمان کی گاڑی کے سامنے سے مظاہرین کو دور کیا۔

رکن پارلیمان کے خلاف احتجاج کرنے والے ترنمول کانگریس کے کارکنان اپنی رکن پارلیمان کو بیرونی کہہ کر مخالفت کر رہے تھے۔

ترنمول کانگریس کی رکن پارلیمان مہوا مویترا نے کہا کہ عجیب بات ہے اپنے ہی لوگوں کا سامنا کرنا پڑا۔ یہ ناقابل برداشت ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس کے پیچھے بی جے پی کے رکن پارلیمان اور کارکنان مقامی باشندوں کو گمرا کر رہے ہیں۔

رکن پارلیمان مہوا مویترا کا کہنا ہے کہ بیرونی رہنما کون ہے۔ ترنمول کانگریس کے رہنما یا پھر بی جے پی کی حمایت میں جلسہ و جلوس کرنے کے لیے بیرون ریاستوں سے آنے والے لوگ۔

انہوں نے کہا کہ ہم بنگال کے رہنے والے ہیں لیکن بی جے پی کے زیادہ تر رہنما بیرونی ریاستوں سے تعلق رکھتے ہیں۔ ان کے خلاف احتجاج ہونا چاہیے۔

رکن پارلیمان کے مطابق مخالفت سے مجھے تکلیف پہنچی ہے۔ امید کرتی ہوں کہ مستقبل میں اس طرح کے واقعے دوبارہ پیش نہ آئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.