ETV Bharat / state

Abhishek Banerjee Slams Jay Shah ابھیشیک بنرجی کی بی سی سی آئی سکریٹری جے شاہ پرتنقید

ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمان ابھیشک بنرجی نے بھارت اور پاکستان کے درمیان کھیلے گئے میچ کے دوران وزیر داخلہ کے امت شاہ کے بیٹے اور بی سی سی آئی سکریٹری جے شاہ کے ہاتھوں میں قومی پرچم نہ پکڑنے پر جم کرتنقید کی ہے۔TMC MP Abhishek Banerjee Slam BCCI Secretry Jay Shah

16225764_abhishek on jay shah
16225764_abhishek on jay shah
author img

By

Published : Aug 29, 2022, 5:02 PM IST

کولکاتا: مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا کے دھرمتلہ میں ترنمول چھاتر پریشد کے یوم تاسیس کے جلسے سے قبل وزیراعلیٰ ممتابنرجی کے بھتیجے اور رکن پارلیمان ابھیشیک بنرجی نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت گھر گھر ترنگا مہم چلا رہی ہے لیکن وزیر داخلہ امت شاہ کے بیٹے نے کھیل کے میدان میں قومی پرچم تھامنے سے انکار کردیا۔ TMC MP Abhishek Banerjee Slam BCCI Secretry Jay Shah on tiranga issue

  • The PRODIGAL PRINCE KNOWS NOT OF NATIONAL PRIDE. @JayShah not wanting to hold the national flag is symptomatic of the larger hypocrisy of the ruling dispensation.

    They indulge in THEATRICS, lack values.
    Excel in JUMLAS, lack PATRIOTISM. pic.twitter.com/MCtDzPDYYM

    — Abhishek Banerjee (@abhishekaitc) August 29, 2022 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

جنوبی 24 پرگنہ کے ڈائمنڈ ہاربر سے ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمان ابھیشیک بنرجی نے اپنے ٹویٹ میں لکھا ہے کہ بھارت میں رہنے والے ہر شخص کو گھر گھر ترنگا لہرانے کی ہدایت دی گئی تھی۔ تمام لوگوں نے مرکزی حکومت کی ہدایت پر عمل بھی کیا۔ انہوں نے کہاکہ بھارتی شہری اپنے ملک سے پیار کرتا ہے اسی وجہ سے انہوں نے اپنے اپنے گھروں پر ترنگا لہرایا اور اس کی تصویر بھی سوشل میڈیا پر شئیر کی لیکن وزیر داخلہ امت شاہ کے بیٹے نے عام بھارتیوں سے بالکل الگ ہٹ کر کام کیا۔

ابھیشیک بنرجی کا کہنا ہے کہ پورے ملک کو جے شاہ سے قومی پرچم نہ تھامنے پر سوال کرنا چاہئے کیونکہ ان کے والد نے پورے ملک کے لوگوں سے گھر گھر ترنگامہم میں حصہ لینے کی اپیل کی تھی ۔ان کے بیٹے نے قومی پرچم کیوں نہیں لیا۔ اس سوال کا جواب کون دے گا۔

یہ بھی پڑھیں:Adhir Ranjan Slam Mamata ممتا كی وجہ سے بی جے پی حکومت کے خلاف اپوزیشن متحد نہیں ہوسکا

رکن پارلیمان ابھیشک بنرجی نے بھارت اور پاکستان کے درمیان کھیلے گئے میچ کے دوران وزیرداخلہ کے امت شاہ کے بیٹے اور بی سی سی آئی کے سکریٹری اجے شاہ کے ہاتھوں میں قومی پرچم نہیں پکڑنے پر جم کر تنقید کی ہے۔ جے شاہ نے ترنگا اپنے ہاتھوں میں کیوں نہیں لیا۔اس کا جواب کون دے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز متحدہ عرب امارات میں کھیلے جارہے ایشیا کپ 2022 میں دوسرا مقابلہ روایتی حریف پاکستان بمقابلہ بھارت کے درمیان ہوا۔ میچ دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم پر کھیلا گیا۔ جہاں ہاردک پانڈیا کے ہرفن مولا کھیل (25 رنز پر 3 وکٹ ور 17 بالوں میں 33 رن) کی بدولت بھارت نے ایشیا کپ 2022 میں پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.