کولکاتا: دارجلنگ میں بی جے پی کے رکن پارلیمان راجو بیشٹ،رکن اسمبلی شنکر گھوش اور سی پی آئی ایم کے سرکردہ رہنما اشوک بھٹاچاریہ کے درمیان ملاقات کے بعد مغربی بنگال کے سیاسی حلقے میں قیاس آرائیوں اور بیان بازی کا نیا دور شروع ہو گیاہے۔TMC Mouthpiece Alleges That CPM And BJP Courtesy Meeting To Bring The Downgfall Of Mamata Banerjee Govt
مغربی بنگال کی سیاست میں ایسا پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ بی جے پی کے رکن پارلیمان،رکن اسمبلی کی کٹر حریف سی پی آئی ایم کے کسی سرکردہ رہنما سے ملاقات ہوئی ہے۔
سی پی آئی ایم اور بی جے پی کے درمیان میٹنگ پر مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس نے کڑی تنقید کی اور اس ملاقات کو مغربی بنگال کی عوام کے خلاف سازش قرار دیا ہے
اسی درمیان ترنمول کانگریس کے ترجمان اخبار جاگو بنگلہ نے بی جے پی کے ارکان پارلیمان اور اشوک بھٹاچاریہ کے درمیان ملاقات پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے بی جے پی سی پی ایم ممتابنرجی کی حکومت گرانے کی سازش میں مصروف ہونے کا دعویٰ کیا۔
حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے ترجمان اخبار جاگو بنگلہ نے اپنے اداریہ میں لکھا ہے کہ دونوں کٹر حریف کی ملاقات کو کسی بھی قیمت پر نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ہے۔ملاقات کا مقصد مغربی بنگال کی منتخب حکومت کو غیر مستحکم کرنا ہے ۔
اخبار نے لکھا کہ مغربی بنگال میں بی جے پی کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے ۔بی جے پی ریاست میں اپنے قدم کو مضبوط کرنے کے لئے سی پی آئی ایم کی مدد لے رہی ہے ۔سی پی آئی ایم بھی سیاسی انتقام کے لئے ترنمول کانگریس مخالف سرگرمیوں میں مصروف ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Delhi NCR Air Pollution دہلی این سی آر میں آتش بازی کے سبب آلودگی کی سطح انتہائی خراب
اخبار نے مزید لکھا ہے کہ دوسری ریاستوں کی طرح بی جے پی مغربی بنگال کی حکومت کو غیرمستحکم کرنے کی سازش میں مصروف ہے۔بی جے پی کو عوامی حماعیت حاصل نہیں ہے ۔اسی وجہ سےسی پی آئی ایم کو سازش کا حصہ بنا رہی ہے۔TMC Mouthpiece Alleges That CPM And BJP Courtesy Meeting To Bring The Downgfall Of Mamata Banerjee Govt