ETV Bharat / state

Teachers Recruitment Scam ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی مانک بھٹا چاریہ کی اہلیہ کو ضمانت - ممبر اسمبلی مانک بھٹا چاریہ کی اہلیہ کو ضمانت

ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی مانک بھٹاچاریہ کی بیوی شتروپا بھٹاچاریہ کو اسکول اساتذہ تقرری گھوٹالہ میں ضمانت مل گئی ہے۔ کلکتہ ہائی کورٹ نے پیر کو انہیں مشروط ضمانت دے دی۔ یہ پہلا موقع ہے جب کسی ملزم کو بھرتی کیس میں ضمانت ملی۔

ترنمول کانگریس کے ممبر اسمبلی مانک بھٹا چاریہ کی اہلیہ کو ضمانت

author img

By

Published : Aug 9, 2023, 3:07 PM IST

کولکاتا: مغربی بنگال کے پالشی پارہ سے ممبر اسمبلی مانک بھٹاچاریہ کی بیوی کو ای ڈی نے بھرتی بدعنوانی کے معاملے میں پوچھ گچھ کے لیے اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔ پیر کو کلکتہ ہائی کورٹ کے جج تیرتھنکر گھوش نے کہاکہ عدالت مانک بھٹاچاریہ کی بیوی کو حراست میں رکھنا ضروری نہیں سمجھتی ہے۔ عدالت نے کہا کہ فی الحال وہ ریاست سے باہر کہیں نہیں جا سکتی ہیں ۔ اس کے علاوہ ان کا پاسپورٹ ای ڈی کے پاس جمع کرایا جائے۔

پرائمری ایجوکیشن بورڈ کے سابق صدر اور ترنمول کانگریس کے ممبر اسمبلی مانک کی بیوی شتروپا اور ان کے بیٹے شووک بھٹاچاریہ کو گزشتہ فروری میں اساتذہ تقرری کیس میں گرفتار کیا گیا تھا۔ عدالت نے دونوں کو جیل بھیجنے کا حکم دیا۔ لیکن حال ہی میں کلکتہ ہائی کورٹ نے ای ڈی سے جوابی سوال کیا کہ مانک بھٹاچاریہ کی بیوی سے حراست میں پوچھ گچھ کرنے کی کیا ضرورت ہے؟

شتروپا نے ضمانت کے لیے کلکتہ ہائی کورٹ سے رجوع کیا۔ ان کا کیس 4 اگست کو جسٹس گھوش کی سنگل بنچ کے سامنے سماعت کے لیے آیا تھا۔ گزشتہ جمعہ کو اسی معاملے کی سماعت میں ہائی کورٹ کے جج نے مرکزی تفتیشی ایجنسی ای ڈی سے پوچھ گچھ کی تھی۔ عدالت نے جاننا چاہا کہ ’’مانک کی بیوی کی درخواست ضمانت پر اعتراض کہاں ہے؟‘‘ کیس کی اگلی سماعت پیر کو تھی۔ عدالت نے سماعت میں مانک کی اہلیہ کی مشروط ضمانت منظور کر لی۔

یہ بھی پڑھیں:Mohammad Salim Tweet Controversy سی پی آئی ایم کے محمد سلیم کے ٹوئٹ سے پارٹی لیڈران برہم

اساتذہ تقرری بدعنوانی کیس میں ان کی گرفتاری کے بعد انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی طرف سے جاری کردہ ضمنی چارج شیٹ میں مانک کی بیوی اور بیٹے کا نام لیا گیا تھا۔ ای ڈی نے اس وقت عدالت کو بتایا کہ مانک کی بیوی مانک کے کام کے بارے میں جانتی تھی۔ اس کا کرپشن میں بھی کردار ہو سکتا ہے۔ اس کے علاوہ ای ڈی نے کہا کہ مانک کی بیوی کا ایک متوفی شخص کے ساتھ جوائنٹ اکاؤنٹ برآمد ہوا ہے، اور انہیں شبہ ہے کہ اس اکاؤنٹ کے ذریعہ بدعنوانی ہو سکتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.