ETV Bharat / state

مغربی بنگال: ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی کورونا مثبت - رکن اسمبلی رابندر ناتھ بھٹاچاریہ کورونا مثبت

سینگور سے ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی رابندر ناتھ بھٹاچاریہ کو گزشتہ روز بخار اور سانس لینے میں تکلیف کی شکایت پر ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

مغربی بنگال: ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی کورونا مثبت

author img

By

Published : Nov 22, 2020, 10:15 PM IST

مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی رابندرناتھ بھٹاچاریہ کو کورونا مثبت پایا گیا ہے۔ ریاستی سکریٹریٹ بلڈنگ نبنو نے اس کی اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ انہیں نجی ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سینگور سے ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی رابندر ناتھ بھٹاچاریہ کو گزشتہ روز بخار اور سانس لینے میں تکلیف کی شکایت پر ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

ڈاکٹرز کے مشورے کے بعد رکن اسمبلی کو کولکاتا کے ایک نجی ہسپتال میں منتقل کیا گیا۔ رکن اسمبلی ٹیسٹ میں کورونا مثبت پائے گئے ہیں. انہیں آئی سی یو میں رکھا گیا ہے۔

ڈاکٹروں کے مطابق رکن اسمبلی کی طبعیت تشفی بخش ہے۔ اس کے باوجود انہیں علیحدہ رکھا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگلے 48 گھنٹوں کے دوران وہ بالکل صحتیاب ہو جائیں گے۔

واضح رہے کہ مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد چار لاکھ 52 ہزار سے زائد ہے، اس کے علاوہ اس وباء سے اب تک ساڑھے سات ہزار لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.