مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ ضلع کے بیرکپور پارلیمانی حلقہ غیر معمولی سیاسی سرگرمیوں کی وجہ سے ان دنوں سرخیوں میں ہے.
شمالی 24 پرگنہ ضلع کے بیرکپور سے ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی شیل بھدرا دتہ نے کہا کہ ممتابنرجی دو سو سے زائد سیٹز جیت کر اقتدار میں واپسی کر رہی ہیں۔ بی جے پی کے رہنما بڑے بڑے دعوے کر رہے ہیں لیکن ترنمول کانگریس کو روک پانا ناممکن ہے، یہ ان کے بس کی بات نہیں ہے۔
دو سو سے زائد سیٹز جیت کر ممتا اقتدار میں آئیں گی ترنمول کانگریس کے سینئیر رہنما نے دعوی کیا کہ ترنمول کانگریس ڈوبنے والا جہاز نہیں ہے. جو لوگ ادھر ادھر بھاگ رہے ہیں انہیں کل پچھتانا پڑے گا۔ بی جے پی کے بیرونی ریاستوں سے تعلق رکھنے والے رہنماوں نے مغربی بنگال میں ہونے والے اسمبلی انتخابات سے متعلق غلط اندازہ لگایا ہے۔ انہیں کوئی اندازہ نہیں ہے کہ انتخابات کے دوران مغربی بنگال میں کیا ہوتا ہے۔ انتخابات سے دو دن قبل تہوار جیسا ماحول ہوتا ہے. بیرکپور سے رکن اسمبلی کا کہنا ہے کہ ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتابنرجی عام لوگوں کے دلوں میں رچ بس چکی ہیں. انہوں نے کہا کہ ریاست میں آج جس طرح کی سیاست ہورہی ہے اس سے پہلے کبھی نہیں ہوئی تھی. بنگال کے عوام کو سب پتہ ہے کہ کون کیا کر رہا ہے۔
دوسری طرف ترنمول کانگریس کے انتخابی مشیر پرشانت کشور کی رکن اسمبلی شیل بھدرا دتہ سے ملاقات ہوئی.
دو سو سے زائد سیٹز جیت کر ممتا اقتدار میں آئیں گی رکن اسمبلی نے کہا کہ ترنمول کے انتخابی مشیر پرشانت کشور سے ملاقات ہوئی۔ ان سے کافی دیر تک بات چیت ہوئی۔ بات چیت کے دوران میں نے واضح طور پر کہہ دیا ہے کہ وہ اس مرتبہ اسمبلی انتخابات لڑ نہیں سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ بیمار ہیں۔ ان کی زندگی کا کوئی ٹھیک نہیں ہے اور ہاں اتنا ضرور کہہ سکتا ہوں کہ جب تک زندہ رہوں گا اس وقت تک پارٹی کا ساتھ نہیں چھوڑوں گا۔رکن اسمبلی کے مطابق پرشانت کشور کی جگہ ترنمول کانگریس کا کوئی بھی رہنما ملاقات کرنے کے لئے آتا بہت خوشی ہوتی۔ یوں تو پرشانت کشور سے ڈھیر ساری باتیں ہوئیں لیکن انہیں میڈیا کے سامنے کہنا نہیں چاہتا ہوں. یہ ہماری پارٹی کی اندرونی بات ہے.