مغربی بنگال میں منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات 2021 سے قبل سیاسی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ پارٹی بدلنے کا کھیل بھی زوروں پر جاری ہے۔ حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی کی تمام تر کوششوں کے باوجود پریشانیاں کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہے۔ یکے بعد دیگر اراکین اسمبلی اور اعلیٰ رہنماوں کا پارٹی چھوڑ کر جانے کا سلسلہ جاری ہے۔
دل بدل کے کھیل میں حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کو اب تک نو اراکین اسمبلی اور ایک رکن پارلیمان کو چھوڑ کر جانے سے بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔پارٹی کو چھوڑ کر جانے والوں کی فہرست میں راجیب بنرجی کا نام بھی شامل ہو گیا۔
ہوڑہ ضلع کے ڈومجور سے ترنمول کانگریس کے باغی رہنما راجیب بنرجی نے رکن اسمبلی سے استعفیٰ دے دیا ہےْ دو دن قبل ہی وہ وزارت سے مستعفی ہوئے تھے۔آج باغی رہنما راجیب بنرجی اسمبلی پہنچے اور اور اسپیکر بمان بنرجی کے سامنے بیٹھ کر استعفیٰ نامہ لکھا اور ان کے حوالے کر دیا ۔رکن اسمبلی سے استعفیٰ دینے کے بعد راجیب بنرجی نے کہا کہ رکن اسمبلی کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے لیکن ترنمول کانگریس کی رکنیت برقرار رکھا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ ممتا بنرجی میری ماں ہیں۔ میرے دل میں ان کی عزت ہمیشہ کے لئے رہے گی۔ استعفیٰ دیتے وقت راجیب بنرجی کے ہاتھوں میں ممتا بنرجی کی تصویر تھی ۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز راجیب بنرجی نے وزارت جنگلات سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ اس کے بعد سے ہی ان کا بی جے پی میں شامل ہونے کی قیاس آرائی تیز ہو گئی تھیں۔حالانکہ راجیب بنرجی نے بی جے پی میں شامل ہونے کے سوال پر معقول جواب نہیں دیا لیکن خبر ہے کہ راجیب بنرجی امت شاہ کے عوامی جلسے میں شرکت کریں گے۔
ترنمول کانگریس کو ایک اور دھچکا، راجیب بنرجی رکن اسمبلی سے مستعفی - راجیب بنرجی نے رکن اسمبلی سے استعفیٰ دیا
گزشتہ روز راجیب بنرجی نے وزارت جنگلات سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ اس کے بعد سے ہی ان کا بی جے پی میں شامل ہونے کی قیاس آرائی تیز ہو گئی تھیں۔حالانکہ راجیب بنرجی نے بی جے پی میں شامل ہونے کے سوال پر معقول جواب نہیں دیا لیکن خبر ہے کہ راجیب بنرجی امت شاہ کے عوامی جلسے میں شرکت کریں گے۔