شمالی 24 پرگنہ :مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ کے مسلم اکثریتی علاقہ کمرہٹی سے ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی مدن مترا نے کہا کہ دو چار گھروں سے ہتھیاروں کی برآمدگی کوئی بڑی بات نہیں ہے۔دوسری ریاستوں میں بھی ایسا ہوتا ہے۔آپ اس کو لے سیاست نہیں کر سکتے ہیں۔TMC MLA Madan Mitra Says Party Workers Should Get Arms Training
رکن اسمبلی مدن مترا نے کہا کہ دلیپ بابو کا کہنا ہے کہ وہ اپنے کارکنوں کو گھر گھر ہتھیار پہنچا رہے ہیں۔ ریاست کے مختلف حصوں سے ملنے والے ہتھیار اس کا حصہ ہو سکتے ہیں۔ لیکن میں نے کہا کہ یہ ہمارے لیے فائدہ مند ہوگا کہ یہ کہاں تک پہنچ رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہتھیاروں کی برآمدگی سے ہماری پارٹی کے کارکناں کا کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ہمارے کارکنان ان سب چیزوں کو لے کر کیا کریں گے۔ ہمارے پاس سابق فوجی ہیں جو آپ کو تربیت دیں گے کہ اسے کیسے استعمال کیا جائے۔
کمرہٹی کے رکن اسمبلی مدن مترا بیرک پور دم دم تنظیمی ضلع مہیلا ترنمول کانگریس کی پہل کے تحت نئی ہٹی کے راجندر پور مچھلی بازار علاقہ میں منعقد پنچایت میٹنگ میں شرکت کے لئے آئے۔
یہ بھی پڑھیں:Assembly Winter Session آج مغربی بنگال اسمبلی میں سرمائی اجلاس کا آغاز
اس تقریب میں ترنمول کے کئی رہنماؤں بشمول چندریما بھٹاچاریہ، پارتھا بھومک، شوون دیو، ادیتی منشی، رکن پارلیمان پروفیسر سوگتا رائے موجود تھے۔ اسی درمیان رکن اسمبلی نے مدن مترا نے ترنمول کانگریس کے کارکنان کو اسلحہ استعمال کرنے کی تربیت دینے کی بات کہہ کر نیا تنازع کھڑا کر دیا ہے۔TMC MLA Madan Mitra Says Party Workers Should Get Arms Training