کولکاتا:مغربی بنگال کے شمالی 24 پر گنہ کے مسلم اکثریتی اسمبلہ حلقہ کمرہٹی سے ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی مدن مترا قطر پہنچ کر برازیل اور سربیا کے درمیان کھیلے گئے سنسنی خیز میچ سے لطف اندوز ہوئے۔ انہوں نے اپنے فیس بک پر فیفا ورلڈ کپ سے لطف اندوز ہونے والا ایک ویڈیو بھی شیئر کیا ہے۔ سوشل میڈیا پر ان کی تصویریں وائرل ہو رہی ہے۔TMC MLA Madan Mitra in Qatar World Cup
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="">
ترنمو ل کانگریس کے ممبر اسمبلی مدن مترا جو فٹ بال کے شیدائی ہیں۔ ذرائع کے مطابق ترنمول کانگریس کے ممبر اسمبلی مدن مترا 29 نومبر تک قطر میں رہ سکتے ہیں۔ انہیں 30 تاریخ کو وطن واپس آنا ہے۔ مدن مترا کو گزشتہ 21 نومبر کو ہی قطر جانا تھا۔ لیکن ممتا بنرجی نے انہیں 23 نومبر تک کلکتہ میں رہنے کا حکم دیا تھا جس کے بعد کمر ہٹی کے ممبر اسمبلی نے اپنے لیڈر کی ہدایت پر اپنا دورہ ملتوی کر دیا تھا۔ اس وقت انہوں نے کہا تھا کہ میں اب قطر کا وزیراعظم یا فٹ بال کا وزیراعظم نہیں ہوں۔ میں مدن مترا ہوں۔
یہ بھی پڑھیں:FIFA WC 2022 رونالڈو کی ٹیم پرتگال نے گھانا کو تین دو سے شکست دی
ممتا بنرجی کا وفادار سپاہی ہوں، میں ان کی ہدایات کو نظر انداز نہیں کر سکتا۔ پارٹی چاہتی ہے کہ میں 23 تاریخ تک اسمبلی میں رہوں۔ لیکن میں وہی کروں گا جو ٹیم چاہے گی۔ اس کے بعد انہوں نے کہا کہ مدن مترا 24 نومبر کو قطر میں ورلڈ کپ دیکھنے جائے گا۔