ETV Bharat / state

TMC MLA Idris Aliرکن اسمبلی ادریس علی کو محتاط انداز میں بیان بازی کرنے کی ہدایت

وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی ادریس علی جنہوں نے ممتا بنرجی کے خلاف بولنے والوں کی زبان کانٹ لینے کی دھمکی دی تھی، کو ہوش و ہواس میں بات کرنے کی نصیحت دی ہے۔TMC MLA Idris Ali

author img

By

Published : Mar 14, 2023, 10:24 AM IST

رکن ااسمبلی ادریس علی کو محتاط انداز میں بیان بازی کرنے کی ہدایت

کولکاتا:مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیر اعلیٰ ممتابنرجی اسمبلی میں آئیں بھگوان گولہ کے ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی ادریس علی نے اسمبلی ہال میں داخل ہوتے ہی وزیر اعلیٰ کا سامنا کیا۔ تب ہی وزیر اعلیٰ نے اس سے کہاکہ ”بڑا چہرہ مت بناؤ“ آپ کی وجہ سے ٹیم کا نام خراب ہو رہا ہے۔ تاہم ادریس علی نے اس بارے میں براہ راست پوچھے جانے پر اس طرح کے واقعے سے انکار کیا ہے۔تاہم ان کے قریبی حلقوں کے مطابق یہ واقعہ پیش آیا۔

کانگریس کے رہنما وکیل کوستوبھ باگچی نے حال ہی میں وزیر اعلیٰ کے خلاف تبصرہ کیا ہے۔ اس کے بعد جب انہیں گرفتار کیا گیا تو اپوزیشن نے وزیر اعلیٰ کے طرز حکمرانی پر سوالات اٹھائے۔ کانگریس قیادت اور ریاست کے لفٹ فرنٹ کے رہنماوں نے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی تنقید ی کہ پولیس آدھی رات کو کوستوو کے گھر کیوں گئی اور صبح انہیں گھر سے گرفتار کر لیا گیا۔حزب اختلاف کے شبھندو ادھیکاری پر بھی اپوزیشن کے خلاف پولیس ہراسانی“کا الزام لگایا گیا۔ اس وقت ادریس علی نے اپوزیشن کو سخت زبان میں جواب دیا۔

بھگوان گولا سے ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی ادریس علی نے کہاکہ اگر کوئی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے خلاف کتاب لکھ کر پروپیگنڈہ پھیلانے کی کوشش کرتا ہے تو اس کی زبان کاٹ دی جائے گی۔

ادریس کی دھمکی پر ہنگامہ برپا ہوگیا۔ لیکن اس کے بعد بھی رکن اسمبلی اپنے تبصروں سے پیچھے نہیں ہٹے۔ تاہم ادریس کے اس بیان کو لے کر پارٹی میں بھی ناراضگی تھی۔ ترنمول کانگریس کے ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی بھی ناراض تھیں۔ پارٹی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ اسی لیے وزیراعلیٰ نے ادریس کو براہ راست خبردار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Giasuddin Molla رکن اسمبلی غیاث الدین ملا کے متنازع بیان پر ہنگامہ

تاہم ادریس کا دعویٰ ہے کہ ایسا کوئی واقعہ نہیں ہوا۔ پیر کو جب ان سے اسمبلی کے احاطے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے اس معاملے سے براہ راست انکار کر دیا۔ تاہم ترنمول کانگریس کی قیادت کا کہنا ہے کہ پنچایتی انتخابات آگے ہیں۔ اس وقت پارٹی رہنما کوئی 'غیر ضروری' تنازع نہیں چاہتے ہیں۔ وہ نہیں چاہتے کہ ان کی پارٹی کا کوئی لیڈر ایسے کسی تنازعہ میں پھنس جائے۔ تو اس نے خود ہی ادریس کو ڈانٹا اور سنبھل کر بیان دینے کی ہدایت دی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.