ETV Bharat / state

MLA Adbul Karim Chowdhary Reaction: رکن اسمبلی عبدالکریم چودھری کی اپنی پارٹی کے رہنماوں پرتنقید - مغربی بنگال کے شمالی دیناج پور کے اسلام پور

اسلام پور سے ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی عبدالکریم چودھری نے کہا کہ پولیس انتظامیہ کو آزادنہ طور پر کام کرنے کا موقع دینا چاہیے تاکہ ریاست میں جاری تشدد کے واقعات پر قابو پایا جا سکے۔رکن اسمبلی کے بیان پر اپوزیشن جماعتوں نے ترنمول کانگریس کی مرمت کی ۔MLA Adbul Karim Chowdhary Reaction

رکن اسمبلی عبدالکریم چودھری کی اپنی پارٹی کے رہنماوں پرتنقید

author img

By

Published : Mar 14, 2023, 3:03 PM IST

رائے گنج: مغربی بنگال کے شمالی دیناج پور کے اسلام پور سے ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی عبدالکریم چودھری نے کہا کہ پارٹی کی سربراہ کو نظم ونسق پر کام کرنا چاہیے۔ ریاست کی موجودہ صورتحال سے عام لوگوں میں ناراضگی پانی جا رہی ہے۔

اسلام پور میں گزشتہ دنوں ترنمول کانگریس کے گروہی تصادم کے دوران سوک والنٹیئر شکیب اختر کی موت کے بعد سے ہی شمالی دیناج پور کی سیاست گرمائی ہوئی ہے۔۔رکن اسمبلی اپنی ہی پارٹی کے خلاف محاذ کھول رکھا ہے ۔

رکن اسمبلی عبدالکریم چودھری نے اسلام پور میں شکیب اختر کی موت کے خلاف احتجاج اور ملزموں کو سخت ترین سزا دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے خاموش ریلی کی قیادت کی۔ ریلی کے اختتام پر ممتا بنرجی کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ آپ نے دہشت گردی کے خلاف کئی جنگ لڑی ہے۔ اب آپ پولیس کو آزاد کر دیجئے پھر دیکھئے کیا ہوتا ہے۔

عبدالکریم چودھری نے بلاک صدر ذاکر حسین کو بھی نشانہ بنایا۔ انہوں نے وزیراعلیٰ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں نے کئی بار کہا ہے کہ ذاکر حسین دہشت گرد ہے۔ کسی نے میری بات نہیں سنی۔ پولیس نے بھی نہیں سنی۔وزیر اعلیٰ کی خاموشی کی وجہ سے زاکر حسین جیسے لوگوں کا من بڑھا ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Naushad Case In Calcutta HC رکن اسمبلی نوشاد صدیقی کو ضمانت دینے سے کلکتہ ہا ئی کورٹ کا انکار

اس تناظر میں ترنمول کے ضلع صدر کنی لال اگروال نے کہاکہ ایک واقعہ پیش آیا ہے۔ پولیس نے کارروائی کی ہے۔ لیکن وہ بار بار پارٹی کو بدنام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اس سلسلے میں، ایس پی نے کہا کہ قتل کے سلسلے میں 12 لوگوں کو پہلے ہی گرفتار کیا جا چکا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.