مالدہ:مغربی بنگال کے مالدہ ضلع کے گاجل میں جلسے کو خطاب کرتے ہوئے رکن اسمبلی عبدالرحیم بخش نے کہا کہ اس مرتبہ پنچایت انتخابات اپوزیشن جماعتوں بالخصوص کانگریس اور سی پی آئی ایم کے لئے ڈراؤنا خواب بن سکتا ہے۔TMC MLA Abdur Rahim Bakhsh allegedly threatening Congress And CPIM Leaders
رکن اسمبلی عبدالرحیم بخش نے کہا کہ کانگریس اور سی پی آئی ایم کے رہنماؤں اور کارکنان کو پولنگ بوتھوں سے گھسیٹ کر باہر نکال دیا جائے گا۔ ان کے لئے بھلائی اسی میں ہے کہ پنچایت انتخابات سے خود کو دور رکھے ورنہ انہیں اس کا خمیازہ بھگتنا پڑ سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مغربی بنگال میں صرف اور صرف حکمراں جماعت ترنمول کانگریس رہے گی دوسری پارٹیوں کے لئے یہاں کوئی جگہ نہیں ہے۔وہ (سی پی آئی ایم اور کانگریس) پنچایت انتخابات میں حصہ لے کر کیا کریں گی۔ان دونوں کو جیت ملنے سے رہی۔
کانگریس اور ترنمول کانگریس کو دھمکی دینے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ وہ اپنی مرضی سے کچھ نہیں کہتے ہیں۔ان کی پارٹی کی سربراہ ممتا بنرجی جو ہدایت دیتی ہیں اسی پر عمل کرتے ہیں۔ پارٹی سربراہ کی ہدایت پر چلنا کوئی بری بات نہیں ہے۔
رکن اسمبلی عبدالرحیم بخش نے کہا کہ ہائی مدرسہ کی انتظامیہ کمیٹی کے انتخابات میں کانگریس اور سی پی آئی ایم اتحاد نے دھاندلی کرکے جیتا ہے۔ہماری لئے یہ جیت ناقابل برداشت ہے۔دونوں کو پنچایت انتخابات میں اس کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔
یہ بھی پڑھیں:Modi Flag Off Vande Bharat Express مودی آج وندے بھارت ایکسپریس کو ہری جھنڈی دکھائیں گے
دوسری جانب مالدہ ضلع کانگریس کے نائب صدر علی ذولقرنین نے کہا کہ رکن اسمبلی عبدالرحیم بخش کی باتوں سے ایک بات طے ہو گئی ہے اس مرتبہ پنچایت انتخابات پر امن ہونے والا نہیں ہے۔ انہیں پتہ ہے کہ پنجایت انتخابات میں ان کی شکست طے ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہائی مدرسہ کے انتخابات پرانہوں نے کہا کہ چھ ووٹوں میں سے478 ووٹ کانگریس اور سی پی آئی ایم اتحاد کو ملے۔اسسے ہی اندازہ لگا سکتے ہیں عوام لوگوں میں ترنمول کانگریس کولے کر کتنی نفرت ہے۔TMC MLA Abdur Rahim Bakhsh allegedly threatening Congress And CPIM Leaders