مغربی بنگال کے چار اضلاع میں ہوئے میونسپل کارپوریشن انتخابات کے بعد اب ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔ انتخابات کے کاؤنٹنگ مراکز پر سیکیورٹی انتظامات کئے گئے ہیں۔ شمالی 24 پرگنہ کے بدھان نگر، ہگلی کے چندن نگر، بردوان کے آسنسول اور سلی گوڑی میں گنتی جاری ہے اور ابتدائی رجحانات کے مطابق تمام کارپوریشن میں ترنمول کانگریس کی سبقت حاصل ہوئی ہے۔ TMC Leading on Four Bengal Municipal Election
شمالی 24 پرگنہ کے بدھان نگر میونسپل کارپوریشن کے کل 41 وارڈوں میں سے ترنمول کانگریس کو 39 وارڈوں میں کامیابی ملی ہے جبکہ بی جے پی اور سی پی آئی ایم کا صفایا ہو گیا ہے۔ کانگریس اور آزاد امیدوار کو ایک ایک سیٹ ملی ہے۔
ہگلی ضلع کے چندن نگر میونسپل کارپوریشن کے 32 وارڈوں میں سے 20 کے نتائج برآمد ہوچکے ہیں جن میں حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کو 19 جبکہ لیفٹ فرنٹ کو ایک پر کامیابی حاصل ہوئی۔ دیگر دس وارڈوں میں گنتی جاری ہے۔
بردوان ضلع کے مسلم اکثریتی علاقہ آسنسول میونسپل کارپوریشن کے 106 میں 55 وارڈوں کے نتائج برآمد ہو چکے ہیں جس میں حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کو 50 ،بی جے پی کو چار جبکہ آزاد امیدوار کو ایک سیٹ پر کامیابی ملی ہے۔
سلی گوڑی میونسپل کارپوریشن کے 47 وارڈوں میں سے 35 وارڈ کے نتائج برآمد ہو چکے ہیں۔ ترنمول کانگریس کو 31، بی جے پی کو دو، لیفٹ فرنٹ اور کانگریس کو ایک ایک وارڈ میں جیت ملی ہے۔
ابتدائی رحجانات کے مطابق مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کو چاروں میونسپل کارپوریشن پر قبضہ ہو چکا ہے۔ چاروں اظلاع میں ترنمول کانگریس کے حامیوں کے جشن منانے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔
دوسری طرف لیفٹ فرنٹ، بی جے پی اور کانگریس نے چاروں میونسپل کارپوریشن انتخابات میں بڑے پیمانے پر دھاندلی کا الزام عائد کیا ہے۔ چندن نگر اور بدھان نگر میونسپل کارپوریشن میں ری پالنگ کا مطالبہ کیا ہے۔ اسی درمیان اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدیتہ ناتھ نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی اترپردیش کی بات کرتی ہیں لیکن کیا بنگال میں انتخابات پر امن طریقے سے کرائے جاتے ہیں۔ بنگال میں کس طرح سے انتخابات کرائے جاتے ہیں پورے ملک کو پتہ ہے۔
مزید پڑھیں: Demand of Peaceful Elections in Bengal: وزیراعلیٰ ممتا بنرجی سے بنگال میں پر امن انتخابات کرانے کا مطالبہ