کوچ بہار: مغربی بنگال کے ضلع کوچ بہار کے شیتل کوچی تھانہ علاقے میں ایک افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے۔رشتے کی مخالفت کرنے پر عاشق نے معشوق کے والدین سمیت گھر کے تین افراد کو قتل کر دیا۔ دلدوز واقعہ سے علاقہ میں سنسنی پھیل گئی ہے۔پولیس نے پورے معاملے کی تفتیش شروع کردی ہے۔پولیس نے نوجوان کو گرفتار کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق لڑکی کا گاؤں کے ایک نوجوان کے ساتھ پیار ہو گیاتھا۔ لیکن لڑکی کے گھر والوں نے یہ رشتہ قبول نہیں کیا۔خاص طور پر لڑکی کے والد رشتئ پر اعتراض کیا۔یہی وجہ ہے کہ نوجوان عاشق نے اپنی معشوقہ کے والدین اور بہن کو قتل کرنے کا فیصلہ کیا۔
پولیس نے ملزم عاشق کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی۔ معلوم ہوا ہے کہ لڑکی کے والدین دونوں ترنمول کانگریس کے سرگرم رکن تھے۔ مقتولہ کی ماں نیلیما برمن شیتل کوچی گرام پنچایت کی ترنمول کانگریس کی رکن تھیں۔ اس کے علاوہ ان کے شوہر بمل چندر برمن ترنمول کے ایس سی ایس ٹی او بی سی سیل کے شیتل کوچی بلاک صدر تھے۔
یہ بھی پڑھیں:Fruits Price Hike کولکاتا میں پھلوں کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ
ذرائع کے مطابق نوجوان اور لڑکی کے گھر والوں کے درمیان کئی دنوں سے تنازع چل رہا تھا۔ مبینہ طور پر اسی وجہ سے ملزم نوجوان رات اپنی معشوقہ کے گھر آیا اور اس کے والدین کے ساتھ مارپیٹ کی۔ ابتدائی تفتیش کے بعد پولیس نے دعویٰ کیا کہ نوجوان نے تیز دھار چاقو سے حملہ کیا۔نوجوان کے حملے میں والدین اور دو لڑکیاں زخمی ہو گئیں۔ مقامی باشندوں کی مدد سے تمام زخمیوں کو ہسپتال میں داخل کرایا گیاں جہاں ڈاکٹروں نے والدبمل چندر برمن ،والدہ نیلما برمن اور بڑی بہن کی موت کی تصدیق کی۔