ETV Bharat / state

مرشدآباد : ترنمول رہنما کو گولی مار کر قتل - محکمہ پولیس

مرشدآباد کے کاندی علاقے میں شرپسندوں نے ترنمول کانگریس کے بلاک صدر اور پنچایت رکن کو گولی مار کر قتل کر دیا۔

مرشدآباد : ترنمول رہنما کو گولی مار کر قتل

author img

By

Published : Nov 26, 2020, 2:53 PM IST

مغربی بنگال میں 24 گھنٹوں کی ہڑتال کے دوران مرشد آباد ضلع میں ترنمول کانگریس کے رہنما کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق مرشدآباد کے کاندی تھانے کے تحت جیوبنتو ہیلا اسٹیش کے باہر نامعلوم شرپسندوں نے ترنمول کانگریس کے رہنما کو چار پانچ گولی مار کر فرار ہو گئے۔

جائے وارادت پر ہی ترنمول کانگریس کے رہنما کی موت ہو گئی۔ اس سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔

پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی لیکن اس معاملے میں ملوث افراد کی اب تک گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت راجا شیخ کے طور پر ہوئی ہے۔ وہ کاندی کے سیلندر نگر علاقے کے رہنے والے ہیں۔

پولیس نے کہا کہ پورے معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے اور یہ پتہ لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ کن وجوہات کی بنیاد پر ترنمول کانگریس کے رہنما کا قتل کیا گیا ہے۔

محکمہ پولیس نے مزید کہا کہ شرپسندوں نے واردات کو انجام دینے کے بعد علاقے میں بموں سے حملہ کرتے ہوئے فرار ہو گئے اس معاملے میں ملوث شرپسندوں کی تلاش جاری ہے اور انہیں بہت جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

ترنمول کانگریس کے مقتول رہنما راجا شیخ کے گھر والوں نے کہا کہ چند نامعلوم افراد نے انہیں گھر سے بلا کر لے گئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ چند گھنٹوں کے بعد پتہ چلا کہ ان پر جان لیوا حملہ ہوا ہے۔ اس حملے مخالف سیاسی جماعتوں کے حامی ملوث ہیں۔

دوسری طرف ترنمول کانگریس کے رہنما کا کہنا ہے کہ سیاسی انتقام کے تحت راجا شیخ کا قتل کیا گیا ہے۔

انہوں نے ترنمول کے رہنما کے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.