ETV Bharat / state

Sheikh Sufiyan شیخ سفیان نے پرچہ نامزدگی واپس لے لیا

مشرقی مدنی پور ضلع کے نندی گرام سے ترنمول کانگریس کے سرکردہ رہنما شیخ سفیان نے پنچایت انتخابات سے پرچہ نامزدگی واپس لینے کا اعلان کردیا۔ ان کی جگہ شمس الاسلام ترنمول کانگریس کے نئے امیدوار ہوں گے۔

شیخ سفیان نے پرچہ نامزدگی واپس لے لیا
شیخ سفیان نے پرچہ نامزدگی واپس لے لیا
author img

By

Published : Jun 15, 2023, 7:12 PM IST

مشرقی مدنی پور: مغربی بنگال میں پنچایت انتخابات کی تاریخ کے اعلان کے بعد سیاسی تشدد کا بازار گرام ہے۔اسی درمیان حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کو چند مقامات پر گروہ بندی کا بھی سامنا ہے۔مشرقی مدنی پور ضلع کے نندی گرام سے ترنمول کانگریس کے سرکردہ رہنما شیخ سفیان نے پنچایت انتخابات سے پرچہ نامزدگی واپس لینے کا اعلان کردیا۔

شیخ سفیان کی پرچہ نامزدگی واپس لینے کے اعلان کے بعد معاملہ مزید پیچیدہ ہو گیا ہے۔اسی درمیان شمس الاسلام نے ترنمول کانگریس کے ٹکٹ پر پنچایت انتخابات کے لئے پرچہ داخل کیا۔انہوں نے کہاکہ پارٹی نے انہیں ٹکٹ دیا ہے اور اعلیٰ رہنماوں کی ہدایت پر ہی پرچہ نامزدگی داخل کیا ہے۔دوسری طرف شیخ سفیان کو نامزد کیے جانے کی وجہ سے پارٹی کے رہنما اور کارکنان شدید ناراض تھے۔ ناراض ترنمول کارکنوں نے نندی گرام بلاک ترنمول کے پارٹی دفتر میں تالے کو لٹکا کر احتجاج کیا۔

پارٹی کے ناراض کارکنان اور رہنماوں نے پوچھا کہ سفیان امیدوار کیوں ہے۔انہیں کس بنیاد پر امیدوار بنایا گیا ہے۔ ضلع پریشد کے امیدوار کو لے کر پارٹی کے اندر بے اطمینانی پھیل گئی ہے۔ ترنمول کے مقامی کارکنوں اور حامیوں کا مطالبہ تھا کہ ضلع پریشد سیٹ پر شیخ سفیان کے بجائے سمس الاسلام کو نامزد کیا جائے۔ اس مطالبہ کے خلاف ترنمول کارکنوں نے احتجاج کیا۔اس احتجاج کی وجہ سے علاقے میں کشیدگی بھی پھیل گئی۔سفیان نے پھر کہاکہ کس کو ٹکٹ دینا ہے اور کس کو نہیں یہ پارٹی فیصلہ کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Kajal Sheikh on Bengal Panchayat Election کاجل شیِخ نے پنچایت انتخابات میں کھیلا ہونے کا نعرہ دیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.