ETV Bharat / state

مغربی بنگال: ٹی ایم سی رہنما کا قتل

author img

By

Published : Oct 15, 2019, 8:11 AM IST

ترنمول کانگریس کے رہنما باسودیب منڈل کا قتل اس وقت کیا گیا جب وہ اپنی بیٹی کے گھر سے واپس آرہے تھے۔ان کے بیٹے نے قتل کا الزام بی جے پی پرعائدکی ہے۔

ٹی ایم سی رہنما کا قتل

ریاست مغربی بنگال کے مشرقی ضلع مدناپور میں ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) رہنما اور سابق پنچایت پردھان باسو دیب کا کچھ نامعلوم افراد نے مبینہ طور پر قتل کردیا ۔

ٹی ایم سی رہنما کا قتل
ٹی ایم سی رہنما کا قتل

پولیس نے بتایا کہ باسو دیب منڈل بکچھ گرام پنچایت کے سابق پردھان تھے اور ان کو دھار دار ہتھیار سے قتل کیا گیا۔

پولیس رپورٹ کے مطابق منڈل کا قتل دوپہر دوبجے کے قریب ارنگکیارانا گاؤں میں اس وقت کیا گیا جب وہ اپنی بیٹی کے گھر سے واپس آرہے تھے۔

پولیس نے لاش کو قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے، جبکہ پولیس نے کیس درج کرکے آگے کی کارروائی شروع کردی ہے۔

وہیں دوسری جانب ٹی ایم سی رہنما اور تملک پارلیمانی حلقے سے رکن پارلیمان دیدییندو ادھیکری نے باسو دیب کے قتل کا الزام بی جے پی پر عائد کیا ہے۔

باسو دیب کے بیٹے نے بھی قتل کا الزام بی جے پی پر عائد کرتے ہوئے کہا کہ یہ پہلے سے بنائی ہوئی سازش کا حصہ ہے۔

منڈل کے بیٹے نے سوال کیا کہ میرے والد کے قتل کے پیچھے آخر کیا وجہ تھی کہ ان کو قتل کردیا گیا۔

Intro:Body:

tuesday

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.