ETV Bharat / state

متنازع پوسٹ پر سابق کھیل وزیر کی وضاحت - باؤٹائم فور پیکنگ

ترنمول کانگریس کے قابل اعتماد رہنما مدن مترا کے فیس بک پوسٹ سے پارٹی سے کنارہ کشی اختیار کرنے کے اشارے سے ممتا بنرجی کی پریشانیوں میں اضافہ ہونے کا خدشہ ہے۔

tmc leader madam Mitra facebook post hints he quit party
متنازعہ پوسٹ پر سابق کھیل وزیر کی وضاحت
author img

By

Published : Dec 1, 2020, 2:11 PM IST

مغربی بنگال کے کوچ بہار جنوب سے رکن اسمبلی مہیر گوسوامی کے پارٹی چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہونے کے بعد شھبندو ادھیکاری کی باری ہے۔

حالانکہ شھبندو ادھیکاری نے ابھی تک اپنا پتہ نہیں کھولا ہے جس کے سبب معمہ اب بھی برقرار ہے۔ وہ کدھر جائیں گے کسی کو کوئی اندازہ نہیں ہے۔

اسی درمیان ترنمول کانگریس کے قابل اعتماد رہنما مدن مترا کے فیس بک پوسٹ کی وجہ سے ممتا بنرجی کی پریشانیوں میں اضافہ ہونے کا خدشہ ہے۔

سابق وزیر کھیل مدن مترا نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر لکھا ہے کہ ناؤ ٹائم فور پیکنگ. پوسٹ کے بعد مدن مترا اور ترنمول کانگریس کے تعلقات پر سوال اٹھنے لگے ہیں۔

اس کے بعد سیاسی حلقوں میں مدن مترا کے ترنمول کانگریس چھوڑنے کی قیاس آرائی تیز ہو گئی ہے۔

سابق وزیر کھیل مدن مترا نے کہا کہ میرے پوسٹ کا غلط مطلب نکالنے کی کوشش کی جا رہی ہے. میرے لکھنے کا مطلب کچھ اور تھا لیکن کچھ اور نکالا گیا ۔

ترنمول کانگریس کے رہنما مدن مترا کا کہنا ہے کہ میں نے ناؤ ٹائم فور پیکنگ لکھا ہے. یہ میرے لئے نہیں تھا بلکہ پارٹی چھوڑ کر جانے والوں کے لئے ہے.

مزید پڑھیں؛

ترنمول کانگریس کے رہنما کو بی جے پی صدر نے نوٹس بھیجا

انہوں نے کہا کہ بنگال کے عوام کو بھی پتہ ہے کہ چند دنوں کے اندر کون پارٹی چھوڑ کر جانے والا ہے.

مدن مترا کے مطابق مجھے پارٹی چھوڑ کر جانے کی کیا ضرورت ہے. میں جب برے دور میں پارٹی چھوڑ کر نہیں گیا تو اب کیا جاوں گا. میرا پارٹی کے ساتھ کتنا پرانا رشتہ ہے اہل بنگال کو پتہ ہے کسی کو کچھ بتانے کی ضرورت نہیں ہے.

انہوں نے کہا کہ 24 برس قبل ترنمول کانگریس کی بنیاد ڈالی گئی تھی اس وقت بھی پارٹی کا اہم حصہ تھا اور آج بھی ہوں.

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.