ETV Bharat / state

'ای وی ایم کی مدد سے ممتا بنرجی کو ہرایا نہیں جا سکتا' - ترنمول کانگریس پارٹی

ترنمول کانگریس کے رہنما فرہاد حکیم نے اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے میں ووٹ ڈالے جانے کے دوران ای وی ایم میں گڑبڑی پائی جانے پر وزیراعظم نریندر مودی پر سخت نکتہ چینی کی۔

فرہاد حکیم
فرہاد حکیم
author img

By

Published : Mar 28, 2021, 1:30 PM IST

ریاست مغربی بنگال میں منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات 2021 کے پہلے مرحلے کی ووٹنگ ختم ہوتے ہی تمام سیاسی جماعتوں نے دوسرے مرحلے کے لئے اپنی پوری طاقت جھونک دی ہے۔

فرہاد حکیم
فرہاد حکیم

مالدہ ضلع کے چنچل علاقے میں عوامی جلسے کو خطاب کرتے ہوئے ترنمول کانگریس پارٹی کے سنئیر رہنما اور وزیر فرہاد حکیم نے کہا کہ اسمبلی انتخابات میں ای وی ایم کا کھیل شروع ہو چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عام لوگوں کو سمجھنے کی ضرورت ہے، بی جے پی کو شکست دینے کے لئے ووٹ کے ساتھ ساتھ دماغ سے بھی کام لینا ضروری ہے۔

فرہاد حکیم نے کہا کہ پہلے مرحلے کی ووٹنگ کے دوران لوگ ووٹ ڈال رہے ہیں، گھاس پھول میں بتی جل رہا ہے کمل پھول میں، یہ کیا کھیل ہے بھائی۔

ترنمول کانگریس کے سنئیر رہنما کا کہنا ہے کہ زیراعظم نریندر مودی، وزیر داخلہ امت شاہ سمیت بی جے پی کے تمام رہنماؤں کے بار بار مغربی بنگال آنے کا کھیل اب سمجھ میں آ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے رہنماوں کی پوری طاقت بھی ممتا بنرجی کو ای وی ایم کی مدد سے شکست نہیں دے سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ممتا بنرجی عوام کی وزیراعلیٰ ہیں اور بی جے پی کے بیشتر رہنما ای وی ایم کے رہنما ہیں، اسی فرق کی وجہ سے ممتا بنرجی تیسری مرتبہ وزیراعلیٰ بنیں گی۔

ریاست میں منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات 2021 کے پہلے مرحلے کی ووٹنگ کے دوران مختلف مقامات پر ای وی ایم میں گڑبڑی پائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

بانکوڑہ سمیت دوسرے اضلاع میں پہلے مرحلے کی ووٹنگ کے دوران ای وی ایم کا کھیل سامنے آنے پر حکمراں جماعت ترنمول کانگریس سمیت دیگر اپوزیشن جماعتوں نے ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.